Bharat Express DD Free Dish

JPC

ملک میں’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کو2034کے بجائے2029میں ہی نافذ کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی موسم سرما کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے۔ جانیے مودی حکومت کا ماسٹر پلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ ایف سی آر اے ترمیمی بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا جانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

مانسون اجلاس میں غیر ملکی عطیات ترمیمی بل 2026 کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی۔ ہنگامے اور احتجاج کے بعد بل کو 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو سرمائی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تحریر: ہرش رنجن، سینئر صحافی وقف املاک کا مقصد برادری کی فلاح و بہبود ہوتا ہے۔ یہ تعلیم حفظانِ صحت یا مذہبی مقاصد ہو سکتے ہیں، تاہم زمینوں پر ناجائز قبضے، جعلی دعوے اور سیاسی روابط کے حامل افراد کے ذریعہ اس کا غلط استعمال ایسے پہلو رہے ہیں جنہوں نے تشویش پیدا کی ہے۔ ناداروں …

شاہد سعید نے وقف املاک کے بہتر استعمال کے لیے تعلیمی مراکز، ہسپتال، ہنر مندی کے ادارے اور روزگار کے مراکز قائم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے وقف بورڈ کے تھرڈ پارٹی آڈٹ اور جائیدادوں کے عوامی استعمال پر زور دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ قانون نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ پوری قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہوگا اور اس کی حمایت ہر اس شہری کی ذمہ داری ہے جو ہندوستان کو ایک مساوات پسند اور ترقی پسند قوم کے طور پر دیکھتا ہے۔

وقف بل پر جے پی سی کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ جے پی سی میں برسراقتدارکے 14 ترامیم کومنظورکیا گیا۔ اپوزیشن نے 44 ترامیم پیش کی تھیں، لیکن ان سبھی کونا منظورکردیا گیا۔ جے پی سی کی آئندہ میٹنگ 29 جنوری کو ہوگی۔

جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے تحریری جواب سونپ دئے ہیں۔

ون نیشن، ون الیکشن کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی ہے۔ ساتھ ہی جے پی سی کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس کمیٹی میں کل 39 اراکین ہوگئے ہیں۔

جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے مزید وقت کا مطالبہ کرتے ہوئے مدت کار بڑھانے سے متعلق تجویزلوک سبھا میں پیش کی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

اڈانی اورسنبھل موضوع پرآج بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ سوال میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔