Bharat Express

JMM

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا آمرانہ قوتوں کو یہ دکھانا ہوگا کہ ملک بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کے مطابق چلے گا۔

سال 2019 میں پی ایم نریندر مودی نے منڈل ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن آج تک تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ اب جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) پارٹی اس کو ایشو بنا کر لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کے درمیان جا رہی ہے۔

جانچ ایجنسی نے جنوری میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سورین کے خلاف رانچی میں 8.86 ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

باغی جے ایم ایم ایم ایل اے لوبن ہیمبرم راج محل سے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کریں گی۔ اب جے ایم ایم کے پانچ میں سے چار امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سابق سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین انتخابات میں گانڈے سے جے ایم ایم کی امیدوار ہوں گی۔ حال ہی میں جے ایم ایم کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔

اجے آلوک نے کہا کہ جے ایم ایم کا اصل مطلب ’’زمین مارو مورچہ‘‘ ہے اور ان کی حکومت کے سابق سربراہ آج جیل میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں ہمدردی ملے گی لیکن اس ملک نے کرپشن سے پیدا ہونے والے کسی لیڈر کو ہمدردی نہیں دی۔

دو ایم ایل اے لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے جے ایم ایم ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس سے لوہردگا سیٹ نہ لینے کی وجہ سے چمرا لنڈا ناراض بتائے جاتے ہیں

 جھارکھنڈ میں لوک سبھا الیکشن سے متعلق ہلچل جاری ہے۔ اس درمیان الائنس کی پارٹیوں نے سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تیارکرلیا ہے۔

جھارکھنڈ میں سورین فیملی میں زبردست اختلاف ہوگیا ہے۔ شیبو سورین کی بہو سیتا سورین نے جے ایم ایم اور رکن اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس قدم کو سورین فیملی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی رکن اسمبلی سیتا سورین نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق ایک خط لکھی ہے اور اسے پارٹی صدر یعنی اپنے سسر شیبو سورین کو بھیجی ہے۔