New Notification of Jamia Millia Administration: نقدی فیس کی ادائیگی کے معاملے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ
کل تک بینک کاونٹر کی تعداد معدود چند ہونے کی وجہ سے طلبا کو لمبی قطار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن انتطامیہ کے ا س فیصلے سے قطار چھوٹی ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ بھارت ایکسپریس میں خبر شائع ہونے کے بعد جامعہ ملیہ کے دفتر مسجل یعنی رجسٹرار آفس سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Attempt to destroy Urdu culture in Jamia Millia: انتظامیہ کی اردو بیزاری پر چیخ رہی ہے جامعہ ملیہ کی چہار دیواری
انتظامیہ نے جس چالاکی کے ساتھ اردو کو بے گھر کرنے اور اردو کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے،ا س سے بانیان جامعہ کی روح زیر زمیں تڑپ رہی ہوگی۔ جامعہ کے درودیوار سے ،بانیان جامعہ کے اس دیار سے اردو کو بے آبروکرنے پر معمار جامعہ کی روح یقیناًافسردہ ہوگی۔دعا کیجئے تاکہ بانیان ِجامعہ کی روح کو قرار آجائے اور پروفیسر نجمہ اخترکو جامعہ کی روایت کا خیال۔
An attempt to ignore Urdu in JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اردو کو نظرانداز کئے جانے سے اپنے بھی خفا ہیں،بیگانے بھی ناخوش
جوموجودہ وائس چانسلر ہیں ،وہ شاید جامعہ کی اس روایت سے آگاہ نہیں ہیں ۔ یا شعوری طور پر کسی دباو میں آکر یہ رویہ اختیار کیا ہے۔ جامعہ ملیہ کی تقریب میں جامعہ کے طلبا کے سامنے جو اردو بہت اچھی جانتے ہیں ،خالص ہندی میں خطاب کرنا ،میرے خیال سے کسی دباو میں کسی منصوبے کی تکمیل کیلئے ایسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔
University of Pennsylvania, USA delegation visits JMI: امریکی یونیورسٹی پینی سلوانیا کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کیا دورہ
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اس وفد کے دورے سے ہم پینی سلوانیا یونیورسٹی کے ساتھ پائے دار علمی اور تحقیقی اشتراک کے اہل ہوپائیں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور یو پین دونوں یونیورسٹیاں تال میل بٹھا کر دوہری اور مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرسکتے ہیں۔