Infiltration attempt foiled in Akhnoor: جموں و کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، تصادم میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شہید
سانیال گاؤں بین الاقوامی سرحد سے صرف 4 کلومیٹر دور ہے، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد حال ہی میں سرحد پار کر کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوئے ہوں گے۔ سانیال گاؤں سے بھاگتے ہوئے دہشت گرد صفیون جاکھول کے علاقے کی طرف چلے گئے۔ پولیس نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ لیکن اس تصادم میں چار پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔





