Bharat Express DD Free Dish

Jamia Millia Islamia Foundation Day

کرن ریجیجو نے اپنے خطاب میں کہا:جامعہ صرف تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ہندوستان کی تہذیبی شناخت ہے۔ یہاں ہر مذہب، ہر زبان اور ہر سوچ کے لوگ ایک مقصد کے لیے جمع ہیں  علم کی خدمت۔”

جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شعبۂ سماجی خدمات نے "این ای پی 2020 کے امکانات" کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام شعبے کی سالانہ "ایس آر محسن یادگاری خطبہ سلسلہ" کے تحت ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

اردو زبان کو دنیا کی سب سے خوب صورت اور شیریں زبان قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس اہم موقع پر جامعہ آنے اور اس کی تہذیبی ثروت مندی کا قریب سے مشاہدہ کرنے نیز جامعہ ترانہ میں اس کی عظمت کا احساس جس نہج پر جاگزیں تھا وہ اردو زبان کی خوب صورتی کے وسیلے سے ہوا تھا جس سے ان کے دل میں یونیورسٹی کے لیے جذبہ احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔