Bharat Express DD Free Dish

Jamaat-e-Islami Hind Event

اجتماع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے قیام عدل و قسط، اتحاد، عصری آگہی اور اعتدال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے ملکی و عالمی حالات کا جائزہ لیا، امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر غور و فکر کیا اور ان کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز سے غور و فکر کے نئے دروازے کھلیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ حتی المقدور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو اچھے تعلقاتِ ہمسایگی کی بنیاد پر قائم ہو ، وہ خود بخود ایک مثالی معاشرہ بن جاتا ہے۔ جب لوگ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ نرمی، درگزر اور انصاف سے پیش آتے ہیں تو یہ رویہ پورے سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرتا ہے۔

پروگرام میں  شامل ہونے والی اہم شخصیات میں پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والے جناب مرزبان زئی والا ، روی داس سماج کے  سنت ویر سنگھ ہتکاری، بدھ مذہب کے یَشی فنت شوک،  یہودی مذہب کے ایزی کیل مالیکر، برہما کماری تنظیم سے وابستہ بہن حسین  اور بہائی مذہب کے نیلا کشی راج کھوا شامل تھے۔

بچوں کی تنظیم سی آئی او ایک ماہ تک چلائے گی ملک گیر شجر کاری کی مہم۔ اس مہم کے ذریعے جہاں ایک طرف ماحولیاتی آلودگی کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے وہیں دوسری جانب ان میں سماجی ذمہ داری کا احساس بھی بیدار کرنا ہے