Bharat Express DD Free Dish

Jahangir Khan

کلکتہ ہائی کورٹ نے گرفتار شخص کی کمرمیں رسّی باندھنے کو قانوناً غلط ٹھہرایا ہے اور اسے حقوق انسانی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ جہانگیرخان معاملے میں سماعت کرتے ہوئے جسٹس بھٹا چاریہ نے پولیس کو کسی بھی شخص کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ مغربی بنگال میں گرفتاریوں کے دوران ایسی تصاویر کے پیش نظر آیا ہے، جہاں ملزمین  کو رسّی باندھ کر لے جایا جا رہا تھا۔

مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر جہانگیرخان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہ  گزشتہ تین دنوں سے فرار چل رہی تھیں۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پر تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس ایکٹ 1959 اور ایکسپلوس ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ٹی ایم سی لیڈر اور سابق رکنِ اسمبلی جہانگیر خان کو نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے انہیں نیپال کی سرحد پر گرفتار کیا۔ اس گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال کی فالٹا اسمبلی سیٹ پر دوبارہ ووٹنگ کے بعد ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار دیبانگشو پانڈا نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے قریبی حریف سی پی آئی ایم امیدوار کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دے دی۔

بنگال کی فالتا سیٹ پرووٹنگ کے دوران دھاندلی کے الزام لگے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پرووٹنگ کو منسوخ کردیا تھا اور ضمنی الیکشن کا اعلان کردیا تھا۔ فالتا میں 2 دن کے بعد ووٹنگ ہونی تھی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فالٹا علاقے میں ای وی ایم پر ٹیپ لگانے کی الزامات سامنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جہاں بھی ٹیپ پایا جائے گا وہاں دوبارہ ووٹنگ ہوگی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مغربی بنگال کے فالٹا میں ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان نے یو پی کے بڑبولے افسر اجے پال شرما کے متنازع اعلان  پر اپنی سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں اور مجھے انکاؤنٹر کی دھمکی دے رہے ہیں۔