Bharat Express DD Free Dish

Israel-Gaza border

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بماری سے مرنے اور زخمیوں کی تعداد ان ڈیٹا سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔ جو میڈا بتارہی ہے ۔ جس طرح سے اسرائیل بم برسارہا ہے ۔ کیا یہ تعداد کم از کم 560 ہوسکی ہے؟

فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جنگ میں شدت نے تباہی کی نئی تصویر بنادی ہے ،قریب 350 سے زائد اسرائیلی اب تک حماس کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ فلسطینی یا حماس کے کمانڈروں کی موت جوابی کاروائی میں ہوچکی ہے۔ جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں دونوں طرف سے لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ہر لمحہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بدل رہی ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے اعداد و شمار فراہم کیے بغیر "درجنوں" اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کیے گئے اسرائیلی فوجیوں کو "محفوظ مقامات" اور سرنگوں میں رکھا جا رہا ہے۔

حماس کے حملوں کی وجہ سے اب تک 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس حملے میں اب تک 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اتوار کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1864 ہے۔