Bharat Express DD Free Dish

Isaac Herzog

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر اسحاق ہرزوگ نے صدارتی گارڈن میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر ہرزوگ کو بھارت کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

اسرائیل کے سرکاری دورے کے دوسرے روز بھارت کے وزیر اعظم مودی نے عالمی شہرت یافتہ ہولوکاسٹ یادگاری مرکز یاد واشیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نازی دور حکومت میں قتل کیے گئے تقریباً 60 لاکھ یہودیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آسٹریلیا کے معروف انسانی حقوق کے وکیل کرس سڈوٹی نے اے بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ہرزوگ کو آسٹریلیا پہنچتے ہی گرفتار کیا جانا چاہیے، کیونکہ ان پر مبینہ طور پر نسل کشی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامین نتن یاہو نے صدر آئزک ہرزوگ سے صدراتی معافی کے لیے رسمی درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد ملک میں سیاسی اور قانونی حلقوں میں یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ آیا نتن یاہو اپنی وزارت عظمیٰ کی کرسی برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں۔

اسرائیلی صدر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری کوپ  29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جانے کے لیے ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ترکی نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیلی قیادت کے درمیان اتفاق وتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات موجودہ جنگی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ حماس کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔