Mecca Joint Defence Agreement: ’’سہ فریقی دفاعی معاہدے معاہدے کو خطرہ سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں‘‘ ایرانی وزارت خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو سراہا
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے علاقائی اثرات اور ممکنہ خطرات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ خطے کے ممالک اپنی سکیورٹی کے بارے میں سوچنے کے انداز میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
Middle East Tension: ایران نے پاکستان کے بعد سعودی عرب سے بھی کیا رابطہ، ٹرمپ اور نیتن یاہومیں بھی ٹیلیفونک بات چیت، ایران-امریکہ جنگ سے مشرق وسطیٰ میں حالات سنگین
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور امریکی فوجی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات پر اپنے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی صورتحال پر آئندہ بھی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
Saudi Arabias Foreign Minister Will Visit Iran: سعودی عرب-ایران میں دوستی کے بعد تہران کا دورہ کریں گے سعودی وزیر خارجہ، سفارت خانہ کھولنے سے متعلق ہوگی بات
سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو پھر سے کھولنے سے متعلق کچھ اقدامات کئے جائیں گے۔
Progress in restoring Saudi-Iranian relations: ایران-سعودی عرب تعلقات کی بحالی میں اہم پیش رفت، برسوں بعد ہوئی سفیر کی بحالی
دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کی بحالی کے ضمن میں ایک اور پیش رفت کی ہے۔ 10 مارچ کو بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران نے 2016 سے منقطع تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔





