Bharat Express DD Free Dish

International Space Station

روسی خلائی مسافروں نے بھارت اور روس کے درمیان خلائی تعاون کی طویل تاریخ کا بھی ذکر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کا آغاز 1975 میں سوویت یونین کی جانب سے بھارت کے پہلے سیٹلائٹ ’آریہ بھٹ‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہوا تھا۔ تقریباً ایک دہائی بعد 1984 میں راکیش شرما سوویت خلائی جہاز ’سویوز ٹی-11‘ کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے بھارتی بنے۔ اس تاریخی کامیابی نے دونوں ممالک کے خلائی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔

سنیتا ولیمز کی پیدائش اوہائیو کے شہر یوکلِڈ میں ہوئی۔ حالانکہ، وہ میساچوسٹس کے نیڈہم کو اپنا آبائی شہر مانتی ہیں۔ ان کے والد ایک نیورو ایناٹومسٹ ہیں جو گجرات کے مہسانہ ضلع کے جھولاسن میں پیدا ہوئے تھے اور بعد میں امریکہ منتقل ہو گئے۔

شبھانشو شکلا کی بہن شوچی مشرا نے کہا کہ سچ کہوں تو میں کل رات سو نہیں پائی اور ان کے اترنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ تمام کنبہ کے لوگ کل سے بھائی کی زمین پر واپسی کے لیے پوجا ارچنا کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جس طرح وہ باقی تمام مراحل کو پار کر چکے ہیں، اسی طرح وہ اس مرحلے کو بھی عبور کر لیں گے۔

اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز 25 جون کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے شبھانشو شکلا، پیگی وِٹسن، سلاوش اوزنانسکی اور ٹیبور کاپو کو لے کر روانہ ہوا۔ ایکزیوم-4 کی ٹیم 14 دن تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کرے گی، جہاں وہ مختلف سائنسی تجربات، سماجی رابطہ و آگاہی، اور تجارتی منصوبوں پر کام کرے گی۔

شوبھانشو شکلا نے ایک ویڈیو میں کہا، "میں نے بچپن میں ان کے بارے میں کتابوں میں پڑھا اور کہانیاں سنی، میں ان سے بہت متاثر ہوا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زندگی مجھے اس سمت لے جائے گی،

سعودی اسپیس کمیشن کے سی ای او محمد بن سعود تمیمی نے کہا کہ اب تک سعودی عرب کے تین خلاباز عالمی خلائی اسٹیشن میں جا چکے ہیں۔ اس طرح عرب دنیا میں اب سعودی عرب تین اشخاص کو خلائی اسٹیشن پر بھیجنے والا پہلا ملک ہوگیا ہے۔