BCCI Naman Awards 2026: شبھمن گل کو ملا سب سے بڑا ایوارڈ، بی سی سی آئی نے کر دیا اعلان، وراٹ کوہلی اور بمراہ کو کچھ نہیں
شبھمن گل کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے ٹھیک پہلے ٹی-20 ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ خراب فارم کے سبب انہیں باہرکیا گیا تھا اور وہ سال 2025 کی شروعات سے ہی ٹی-20 میں مسلسل بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کی ادائیگی انہیں ٹی-20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہرہونے کے طورپر کرنا پڑا۔
South Africa win: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی وکٹوں کے لحاظ سے دوسری بڑی جیت، ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اہم ریکارڈ کیا اپنے نام
کپتان ایڈن مارکرم نے کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 8 اوورز میں 95 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ کوئنٹن ڈی کوک نے 24 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم نے ریان رکلٹن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ناقابل شکست 82 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو آسان فتح دلائی۔
ICC T20 World Cup: بھارت-پاکستان ورلڈ کپ میچ تنازع پر جلد پیش رفت متوقع، آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان لاہور میں اعلیٰ سطحی ملاقات
کرکٹ شائقین اور عالمی کرکٹ حلقے بھارت-پاکستان میچ کے حتمی فیصلے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ مقابلہ نہ صرف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ تصور کیا جاتا ہے بلکہ کمرشل، اسپورٹنگ اور سفارتی اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
Alyssa Healy announces retirement: آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، بھارت کے خلاف کھیلیں گی آخری سیریز
آسٹریلیا کے لیے ایلیسا ہیلی نے اب تک 162 ٹی20، 126 ون ڈے اور 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ بی بی ایل میں سڈنی سکسرس کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 سیزن میں انہوں نے 3,000 سے زائد رنز اسکور کیے۔ ان کے نام دو بی بی ایل خطابات بھی ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں وہ یوپی واریئرز کی کپتان بھی رہ چکی ہیں۔
Mohammad Rizwan Refuses PCB Contract: محمد رضوان کا پی سی بی سے ظاہر ہوا ٹکراؤ! کپتانی چھننے کے بعد اب سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی روک
پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر نیا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کپتانی چھننے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کیٹیگری A بحال کرنے اور کپتانوں کو واضح مدتِ کار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Andre Russell retired from international cricket: آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد جذباتی ہوئے آندرے رسل، بولے- آگے بڑھنے کا وقت آگیا تھا
آل راؤنڈر آندرے رسل جب آخری بار میرون جرسی میں میدان میں آئے تو انہیں ’گارڈ آف آنر‘ دیا گیا۔ آندرے رسل نے 86 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1122 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام 61 وکٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ آندرے رسل نے 56 ون ڈے میچوں میں 1,034 رنز بنائے اور 70 وکٹیں لیں۔ رسل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف ایک میچ کھیلا۔
Rashid Khan made a record: افغانستان کے راشد خان نے کی تاریخ رقم، 25 سال کی عمر میں ایسا کارنامہ کر کے عالمی کرکٹ میں مچائی ہلچل
آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنے کیریئر میں 350 بین الاقوامی وکٹیں بھی مکمل کیں۔ اس کے ساتھ ہی راشد کے پاس اب T-20 انٹرنیشنل میں 133 وکٹیں ہیں۔
Noor Ali Zadran retires from international cricket: افغانستان کے بلے باز نور علی زدران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے لی ریٹائرمنٹ، 11 نصف سنچری اور ایک سنچری ہے زدران کے نام
زدران نے اس سال کے شروع میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کیپ اپنے بھتیجے اور ٹیم کے ساتھی ابراہیم زدران کو سونپ دی تھی۔
ICC Test Rankings: جسپریت بمراہ کیسے بن گئے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون؟ یہاں دیکھئے ہندوستانی اسٹار نے کیسے حاصل کیا یہ مقام
جسپریت بمراہ ٹسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ایک گیند باز بن گئے ہیں۔ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بننے والے جسپریت بمراہ دنیا کے پہلے گیند باز ہیں۔
ICC Election 2024: ورلڈ کرکٹ پر اب قابض ہوں گے جے شاہ؟ جلد ہی بڑے پوسٹ پر پہنچیں گے بی سی سی آئی سکریٹری
جے شاہ 2019 میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری بنے تھے اوراس کے بعد سے ہی اس رول میں بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بھی بنایا گیا تھا اور جہاں مسلسل ان کی دوسری مدت کار پوری ہونے والی ہے۔





