Bharat Express DD Free Dish

Indian States

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کا یومِ تاسیس، جسے اتراکھنڈ دیوس بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ سال 2000 میں اتر پردیش سے الگ ہوکر اتراکھنڈ ملک کی 27ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ زیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل یہ ریاست ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں چین (تبت) اور مشرق میں نیپال سے ملتی ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کرناٹک اور کیرالہ ریاستوں کی ثقافتی وراثت اور ترقیاتی کامیابیوں کو سراہا۔ امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ہماچل پردیش کا یوم تاسیس ہر سال 15 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اسی دن 1948 میں اس ریاست کا قیام عمل میں آیا تھا۔ بعد ازاں 18 دسمبر 1970 کو پارلیمنٹ نے ہماچل پردیش ایکٹ منظور کیا، جس کے تحت 25 جنوری 1971 کو اسے مکمل ریاست کا درجہ دیا گیا اور یہ بھارت کی اٹھارہویں ریاست بنی۔