Bharat Express

Indian Railways .

ترجمان نے کہا کہ ریلوے 933.62 کروڑ روپےکے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو انجام دے رہا ہے، جس میں مسافروں کی سہولتوں کو بڑھانے کے لیے 494.90 کروڑ اور روڈ اوور برجز اور انڈر برجوں کی تعمیر کے لیے 438.72 کروڑ روپےشامل ہیں۔ اسٹیشن کی نئی عمارت اور سی سی ٹی وی کے انتظامات سمیت 79 مسافروں کی سہولیات پر کام جاری ہے۔

کووچ سسٹم کی تنصیب کا سال 2030 تک ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد تمام یونٹس کو کور کرنا ہے تاکہ مسافر محفوظ رہ سکیں۔ اس وقت لوکو کووچ اور ٹریک سائیڈ کا کام جاری ہے

انڈین ریلوے نے اسٹیل اور کان کنی کی صنعتوں کے لیے 20 ڈیزل انجن افریقہ کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پہلے آرڈر کی قیمت 50 کروڑ روپے ہے۔ ان انجنوں کی لائف کا دورانیہ 15 سے 20 سال متوقع ہے اور افریقی ممالک کی ضروریات کے مطابق ان میں قدرے ترمیم کی جائے گی۔ یہ آرڈر ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک سروسز (RITES) نے حاصل کیا ہے۔

ریلوے نے کہا، 12520 اگرتلہ - لوک مانیہ تلک ٹرمینس ایکسپریس، جو آج صبح اگرتلہ سے روانہ ہوئی، تقریباً 03:55 بجے لمڈنگ ڈویژن کے تحت دیبالونگ اسٹیشن پر لمڈنگ - بدر پور ہل سیکشن میں پٹری سے اتر گئی۔

ونیش پھوگاٹ نے خود کو ریلوے سروس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ انڈین ریلوے کے  حکام کو پیش کر دیا ہے۔ میں ہمیشہ ہندوستانی ریلوے خاندان کا شکر گزار رہوں گا کہ ریلوے نے مجھے ملک کی خدمت کرنے کا یہ موقع دیا ہے۔

دراصل انڈین ریلوے امرت بھارت ریلوے اسٹیشنوں کے تحت ملک میں تقریباً 1100 ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ تیار(ری ڈیولپ) کر رہا ہے۔ اس میں ملک بھر کے بڑے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بہت سے چھوٹے ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہیں۔

یہ ٹرین ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارم کی طرف سے پیش کی جانے والی بہت سی خدمات کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔جیسے ٹکٹوں کی بکنگ، پی این آر اسٹیٹس چیک کرنا، ٹکٹ منسوخ کرنا۔

ریلوے کے علاوہ شمالی ہندوستان میں فضائی خدمات پر دھند کا اثر فی الحال نظر نہیں آرہا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس ہینڈل پر دی گئی معلومات کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ فی الحال ٹرمینل میں داخل ہونے میں 1 سے 9 منٹ لگ رہے ہیں۔

نارتھ سنٹرل ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر امیت مالویہ نے بتایا کہ غازی پور سے آنند وہار ٹرمینس جانے والی سہیل دیو ایکسپریس ٹرین منگل کی رات 8.30 بجے پریاگ راج جنکشن پر پہنچی اور 8.45 پر روانگی کے فوراً بعد اس کے انجن کے چار پہیے اور پچھلی جنریٹر کار کے چار پہیے پٹری سے اتر گئے۔

اس سے پہلے بھی، ریلوے کی وزارت مغل سرائے، جھانسی اور منڈواڈیہ سمیت ملک کے کئی دیگر اسٹیشنوں کے نام بدل چکی ہے، جبکہ الہ آباد جنکشن کا نام بدل کر پریاگ راج جنکشن کیا جا چکا ہے۔