PM Modi ready for launch in 2026: بھارت کا پہلا پرائیویٹ آر بٹل راکٹ وکرم-I لانچ کے لیے تیار، خلا میں لے جائے گا 300 کلو تک کے سیٹلائٹ
بھارت کا پہلا پرائیویٹ آر بٹل راکٹ وکرم-I تیار ہے۔ آج وزیر اعظم مودی نے اس کا افتتاح کیا۔ اسکائی روٹ ایروسپیس کے ذریعے تیار کردہ یہ 26 میٹر بلند راکٹ 300 کلوگرام تک کے سیٹلائٹس کو خلا کی مدار میں پہنچائے گا۔
African Voices Heap Praise On PM Modi For India’s Strong Support: نیٹیزنز اور افریقی آوازوں نے جنوبی افریقہ میں جی 20 اجلاس کے دوران بھارت کی مضبوط حمایت پر وزیر اعظم مودی کی بھرپور تعریف کی
ٹیک کنسلٹنٹ اور جنوبی افریقہ کی سابق رکنِ پارلیمنٹ فمزیلے وان ڈیم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی افریقی فنکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے، جنہوں نے ان کی آمد پر ہوائی اڈے پر روایتی استقبالیہ رقص پیش کیا۔
PM Modi and Sri Sathya Sai Baba : جب وزیر اعظم مودی نے شری ستیا سائی بابا سے ملک سے جڑے مسائل پر بات کی تھی، ’مودی آرکائیو‘ نے شیئر کیا پوسٹ
شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور شری ستیا سائی بابا کے درمیان برسوں قبل ہونے والی ایک اہم گفتگو ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ ‘مودی آرکائیو’ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مودی نے 2001 کے گجرات زلزلے میں عوامی خدمت اور امدادی کاموں میں اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ اس وقت وہ وزیراعلیٰ بھی نہیں تھے۔
PM Modi On Tribal Society Freedom Movement : آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کے عظیم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا میں بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج کا وقار اور قربانیاں ہزاروں برسوں سے بھارتی تہذیب اور قومی شعور کا لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کا جو تاریخی کردار رہا ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
PM Modi To Inspect Bullet Train Station In Surat : وزیراعظم مودی 15 نومبر کو سورت میں زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا کریں گے معائنہ
وزیراعظم نریندر مودی 15 نومبر بروز ہفتہ اپنے گجرات دورے کے دوران سورت میں زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
PM says about Judgments and legal documents: وزیراعظم مودی نے کہا- عدالتی فیصلے اور قانونی دستاویزات مقامی زبانوں میں دستیاب کرائے جائیں
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ (8 نومبر) کو کہا کہ جب انصاف سب کے لیے قابلِ رسائی ہو، وقت پر ملے اور ہر شخص تک پہنچے، چاہے اس کا سماجی یا معاشی پس منظر کچھ بھی ہو، تبھی وہ حقیقی معنوں میں سماجی انصاف کی بنیاد بنتا ہے۔
PM Modi Extend Greetings On Guru Nanak Jayanti : گرو نانک جینتی اور دیو دیوالی پر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو دی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک دیو کے 555ویں پرکاش پرو (جینتی) اور کارتک پورنیما – دیو دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، جو ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں۔
PM Modi Expresses Grief Over The Death Of Devotees : آندھرا پردیش کے شری کاکولم بھگدڑ حادثےپر پی ایم مودی کا اظہار افسوس، ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان
آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
PM Modi to Visit Chhattisgarh : وزیراعظم مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا کریں گے دورہ، رَجت مہوتسو میں کریں گے شرکت
وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاست کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ’رَجت مہوتسو‘ سمیت کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ریاست میں سڑک، صنعت، صحت عامہ اور توانائی جیسے مختلف شعبوں میں 14 ہزار 260 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
PM Modi Pays Floral Tribute To Sardar Vallabhbhai Patel On His 150th Jayanti : وزیر اعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز گجرات کے کیوڑیا میں واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر بھارت کے آئرن مین، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور آج بھارت اُن کے خوابوں کے مطابق مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں گامزن ہے۔





