Bharat Express DD Free Dish

India vs New Zealand

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل پری میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے عظیم ترین اوپنرز میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ وراٹ کوہلی ون ڈے تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

بھارتی ٹیم کے پاس رویندر جڈیجہ کی صورت میں ایک تجربہ کار آل راؤنڈر موجود ہوگا، جبکہ کلدیپ یادو اسپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ تیز گیندبازی میں ٹیم کو محمد سراج سے خاصی امیدیں ہوں گی، جبکہ ہرشِت رانا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ نے پیر کے روز ایک اہم آزادانہ تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) پر دستخط کر دیے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی رفتار ملنے کی امید ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت کو نیوزی لینڈ کی منڈیوں تک ٹیرف فری رسائی حاصل ہو جائے گی، جبکہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ نےایک جامع، متوازن اور مستقبل پر مبنی آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کیا ہے، جو وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت میں ہند-بحرالکاہل خطے کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت نے 12 سال بعد ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 25 سال پرانا حساب برابر کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا گروپ مرحلہ آج ختم ہو رہا ہے۔ گروپ بی کے آخری میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 12 واں میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے ایک اچھی خبر ہے۔ انڈیا نیوزی لینڈ میچ کے دوران تماشائیوں کو مفت میں افطار باکس دیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص نہیں کرسکے۔ وہ چارگیندیں کھیل کربغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔ حالانکہ وہ پہلی اننگ میں 8ویں نمبرپربلے بازی کرنے آئے تھے۔

بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے بارے میں، بنگلہ دیش کے ساتھ اور اب نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ٹیم انڈیا کے لیے اہم ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی ٹیم سلیکٹر آسٹریلیا دورہ کے لیے ٹیم کا اعلان کر سکتے ہیں۔ سندر کو پونے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور ان کی عمدہ کارکردگی نے سلیکٹرز کی توجہ ضرور حاصل کی ہوگی۔ ایسے میں انہیں اس دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس میچ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم بولنگ کرنے آئی اور روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ کو گیند سونپی۔ جسپریت بمراہ زبردست فارم میں نظر آ رہے تھے۔