Bharat Express DD Free Dish

India-US Strategic Partnership

ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا خیر مقدم کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں مسلسل ترقی، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے معاملات پر مثبت تبادلۂ خیال ہوا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت امریکہ کے لیے بے حد اہم ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات نہایت خاص نوعیت کے ہیں اور یہ رشتہ طویل مدتی بنیادوں پر قائم ہے۔

نئی دہلی میں امریکہ اور بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک اہم سفارتی ملاقات اس وقت دیکھنے میں آئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو مستقبل میں وائٹ ہاؤس کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی۔