Bharat Express DD Free Dish

India-Nepal Tention

کھٹمنڈو ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے بگڑنے اور سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے، ستمبر میں  جین زی  تحریک کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں سیکورٹی چیلنجز کو بڑھا سکتی ہیں

8 اور 9 ستمبر کو نیپال میں جو کچھ ہوا، وہ تاریخ میں درج ہو چکا ہے۔ مظاہرین نے کئی وزیروں کو دوڑا دوڑا کر مارا، پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی، اور یہاں تک کہ نیپال کی تین بڑی جیلوں سے قیدی فرار ہو گئے۔ کٹھمنڈو کی نکھو جیل سے مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ روی لامیچھانے کو بھی چھڑا لیا۔

اولی نے کہا کہ 2017 میں آئین کی دوسری ترمیم کے ذریعے نیپال نے بین الاقوامی سرحدوں کے حوالے سے ایک نیا نقشہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا تذکرہ اس کے ضمیمہ 3 میں کیا گیا ہے، اور ہمارے ملک میں بین الاقوامی حدود کے حوالے سے ایک بے مثال اتفاق رائے ہو گیا ہے۔