Bharat Express DD Free Dish

India Maritime Week 2025

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس بلیو اکانومی کی ترقی کے لیے ایک بلند عزم اور جامع وژن ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بھارت میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ یہ ملک سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں مقام بن چکا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ممبئی میں منعقد ”گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو“ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ہندوستان کے بحری شعبے کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج گرین شپنگ، ڈیجیٹل پورٹس اور پائیدار سمندری ترقی کی سمت میں تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے۔

انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کے تحت بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی ”میری ٹائم لیڈرز کانکلیو“ سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے خطاب سے قبل پروگرام میں شریک ہونے والے مندوبین میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

خود انحصاری، ٹیکنالوجی اور پائیداری کے امتزاج سے ہندوستانی سمندری مستقبل کی نئی سمت متعین کرنے کی تیاری۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 29 اکتوبر کو موجودگی اور اس کے بعد ہونے والے عالمی میری ٹائم سی ای او فورم سے یہ تقریب مزید اہمیت حاصل کرے گی، جو ہندوستان کے عالمی سمندری قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت میری ٹائم ویک 2025 کا فوکس ’وِکست بھارت 2047‘ کے تحت میری ٹائم سیکٹر کے کردار پر ہے۔ نیلی معیشت کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے ساگرمالا پروجیکٹ، بندرگاہوں کی جدید کاری، اور گرین شپنگ جیسے اقدامات پر زور دیا ہے۔