Bharat Express DD Free Dish

Independence Day

دہلی ٹریفک پولیس نے 13 اور 15 اگست کے لیے تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 13 اگست کو لال قلعہ پر یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، جبکہ 15 اگست کو مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ دونوں دن لال قلعہ کے اطراف کئی سڑکیں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

وزیراعظم نے عوام سے 9 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر ترنگا لہرا کر لوگ ملک کے تئیں اپنے احترام، فخر اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 شاندار برس مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملک کی حفاظت اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے شہیدوں کو یاد کرنے کا پیغام دیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے یومِ آزادی سے قبل سرکاری اسکولوں کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک 15 اگست 2026 کو آزادی کے 80 سال مکمل کرنے جا رہا ہے، لیکن گاؤں کے سرکاری اسکول آج بھی بنیادی سہولیات کی کمی سے دوچار ہیں۔

روسی خلائی مسافروں نے بھارت اور روس کے درمیان خلائی تعاون کی طویل تاریخ کا بھی ذکر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کا آغاز 1975 میں سوویت یونین کی جانب سے بھارت کے پہلے سیٹلائٹ ’آریہ بھٹ‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہوا تھا۔ تقریباً ایک دہائی بعد 1984 میں راکیش شرما سوویت خلائی جہاز ’سویوز ٹی-11‘ کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے بھارتی بنے۔ اس تاریخی کامیابی نے دونوں ممالک کے خلائی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔

اس سے قبل 9 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے اجتماعی عزم کو دہرانے کی اپیل کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مسلسل تحریک کا ذریعہ ہے۔

سیشلز کے 50ویں یومِ آزادی (گولڈن جوبلی) کے موقع پر منعقد ہونے والی قومی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس تاریخی پریڈ میں کیپٹن آریان ایچ. دیولکر کی قیادت میں بھارتی فوج کی آسام رجمنٹ اور بھارتی بحریہ کا دستہ بھی حصہ لے گا۔

بھارت کو 1947 میں آزادی تو مل گئی تھی، لیکن گوا اس وقت بھی پرتگالیوں کے قبضے میں تھا۔ آئیے جانتے ہیں اُن جری ہیروز اور بھارتی فوج کے اُس مشن کی داستان، جس نے سفارت کاری ناکام ہونے کے بعد فوجی طاقت کے ذریعے گوا کو بھارت کا اٹوٹ انگ بنایا۔

لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی نے بھارت کی شاندار وراثت اور موجودہ چیلنجز کو ایک ساتھ باندھتے ہوئے قومی اتحاد، خود انحصاری، اور اسٹریٹیجک عزم کو اجاگر کیا۔ یہ ان کا لگاتار 12واں یوم آزادی کا خطاب تھا – جس سے انہوں نے اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑ دیا – اور 103 منٹ کی لمبائی کے ساتھ سب سے طویل تقریر بن گئی۔

وزیر اعظم کو قومی دن پر ملک میں اتحاد، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بات کرنی چاہیے، نہ کہ سیاسی مخالفین پر الزامات کی بوچھار۔ سپل نے کہا:آئین نے وزیر اعظم کو ملک کو جوڑنے کی ذمہ داری دی ہے، مگر گزشتہ گیارہ سالوں میں یہ کردار نظر نہیں آیا۔

نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سے کہا کہ مجھے فلم میں دو بار کاسٹ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ اس پر مکیش چھابڑا نے بھی ایموجی کے ساتھ پیارا جواب دیا۔