Bharat Express DD Free Dish

Independence Day 2025

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے زیراہتمام جامعہ اسلامیہ سنابل اوراس کے مختلف اداروں معہد عثمان بن عفان، معہد علی بن ابی طالب، معہد عمربن خطاب، عائشہ صدیقہ شریعت کالج اورخدیجہ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول میں 79ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

ملک کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: "تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

مہاراشٹر کے 6 شہروں میں یوم آزادی کے موقع پرگوشت اورمٹن کی فروخت پرپابندی نے ایک مضبوط سیاسی تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ بی جے پی اور شندے گروپ نے اس کی حمایت کی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے بھی اعتراض کیا ہے۔ کھٹیک برادری نے حکم واپس لینے کا انتباہ دیا ہے، بصورت دیگربڑی تحریک چلائی جائے گی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا، ”گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تلنگانہ کے 99 فیصد لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ یہ گوشت پر پابندی لوگوں کی آزادی، رازداری، معاش، ثقافت، غذائیت اورمذہب کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔"

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ULFA-I اور NSCN نے بھارت کے یومِ آزادی یا یومِ جمہوریہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہو۔ وہ ہر سال ان مواقع پر ایسے بیانات جاری کرتے ہیں۔

بہت سے لوگ اس دن کو گھر بیٹھے بھی منانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں حب الوطنی پر مبنی فلمیں ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔

لال قلعہ کی سیکورٹی میں سنگین کوتاہی سامنے آئی ہے۔ سیکورٹی ٹیم ڈمی بم کو نہ پکڑ سکی، جس پر 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ 5 بنگلہ دیشی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔