Bharat Express

IMD orange alert

ضلع اسپتال سمیت نوئیڈا کے کئی دیگر اسپتالوں میں 30 فیصد مریض ہیٹ ویو سے پریشان ہو کر پہنچ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہیٹ ویو کے لیے ضلع اسپتال میں الگ وارڈ تیار کیا گیا ہے۔

خراب موسم کے امکان کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ساحل کے آس پاس کے علاقوں کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 18 سے 20 مئی تک سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اندرونی جنوبی کرناٹک میں 18-20 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

پالگھر ضلع میں منگل  کے روزسے دو دن کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پالگھر ضلع میں رات سے ہی بارش شروع ہوگئی۔ اسی لیے انتظامیہ نے پالگھر ضلع کے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کے روز ممبئی میں شدید بارش کا امکان ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ، شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ IMD نے ممبئی، تھانے اور پالگھر کے ساتھ ساتھ رائے گڑھ، رتناگیری، کولہا پور، ستارہ اور بلدھانہ جیسے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مرکز شملہ کے مطابق ریاست میں 17 اپریل سے بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور 18 اپریل کو ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش کا اورنج الرٹ ہے۔