Assam Election: ’’تیسری بار اقتدار میں لائیں تاکہ ریاست سے غیر قانونی دراندازی کا مکمل خاتمہ ہوسکے‘‘ وزیرداخلہ امت شاہ کی آسام میں ووٹروں سے بڑی اپیل
وزیرداخلہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ آسام میں بی جے پی تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال دراندازوں کی نشاندہی میں لگے اور آئندہ پانچ سالوں میں انہیں ملک سے نکالنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
US Crackdown On Illegal Immigrants Intensifies : امریکہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی تیز، آئی سی ای نے حراست میں لیے گئے افراد کا ڈیٹا کیا جاری
امریکہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی سخت کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اتوار کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے نے ریکارڈ 65 ہزار سے زائد افراد کو اپنی تحویل میں رکھا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔
Three Dead in US Truck Crash : امریکہ میں ٹرک حادثے میں تین افراد ہلاک، بھارتی ڈرائیور گرفتار
امریکہ میں ایک ٹرک حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک بھارتی ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اس پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔
Jharsuguda police detained 444 persons: بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید،جانچ جاری
اڈیشہ پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے بعد تمام اضلاع کو ایس ٹی ایف بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس ٹی ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کرے اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کے لیے مزید کارروائی کرے۔
Bengali Muslims were forcibly sent to Bangladesh: چار بنگالی مسلمانوں کو بی ایس ایف نے بھیجا تھا زبردستی بنگلہ دیش، مغربی بنگال پولیس کی مداخلت کے بعد لائے گئے واپس، ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سادھا نشانہ
مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ 36 سالہ محبوب شیخ کو زبردستی بنگلہ دیش بھیجا گیا، حالاں کہ مغربی بنگال پولیس اور ریاست کے مائیگرنٹ ویلفیئر بورڈ نے یہ ثابت کرنے والے دستاویزات پیش کیے کہ وہ ہندوستانی شہری ہے۔
BJP MLA Rajeshwar Singh raised serious concerns over illegal Bangladeshi immigrants: ‘صرف سیکورٹی خطرہ نہیں’، بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں پر فوری قانونی اصلاحات کا کیا مطالبہ
بی جے پی رہنما نے مزید زور دیا کہ قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے ملک بدری کی کوششیں سست پڑ گئی ہیں، بشمول آرٹیکل 21 (زندگی کا حق) کا غلط استعمال، این جی اوز، کارکن وکلاء کی شمولیت اور طویل عدالتی عمل۔
Assam: آسام حکومت بغیر کسی مقدمے کے ’’غیر قانونی تارکین وطن‘‘ کے ’’پُش بیک‘‘ کے لیے 1950 کے قانون کا کرے گی استعمال، ہیمنتا بسوا سرما نے کیا اعلان
آسام حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو واپس دھکیلنے کے لیے 1950 کے ایک غیر معروف قانون ’امیگرنٹس ایکسپلشن آرڈر‘ کو بنیاد بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔





