Amit Shah condoles Dharmendra’s death: دھرمیندر کا انتقال: امت شاہ نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا – “ہر دل میں زندہ رہیں گے”
بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر پاجی کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے جُوھو میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’یہ بھارتی سنیما کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔‘‘
Union Home Minister Amit Shah : ’آج کے بھارت کے نقشے کو بنانے میں سردار پٹیل کا سب سے بڑا کردار رہا‘: وزیرِ داخلہ امت شاہ
آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس موقع پر ’رن فار یونیٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Home Minister Amit Shah on Naxalism: ماؤنوازوں سے بات چیت ممکن نہیں، وہ پہلے ہتھیارڈالیں، وزیرداخلہ امت شاہ نے جگدل پور میں کیا بڑا اعلان
نکسلیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسزہتھیاروں کے زورپربسترکے امن کو خراب کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دیں گی۔ انہوں نے کہا، "میں اپنے تمام قبائلی بھائیوں اوربہنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے گاؤں کے نوجوانوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کریں۔ وہ ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں واپس آئیں۔ انہیں بسترکی ترقی میں بھی حصہ لینا چاہئے۔"
Technical glitch in Amit Shah’s plane: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے طیارے میں آئی تکنیکی خرابی، ممبئی کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنا طیارہ فراہم کرایا
اپنے دو روزہ دورے کے دوران امت شاہ نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری وینود تاؤڑے سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آنے والے نائب صدر کے انتخابات، بہار اسمبلی انتخابات اور تنظیمی امور پر بات چیت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امت شاہ نے مرٹھا ریزرویشن تحریک کے بارے میں وزیراعلیٰ فڈنویس اور وزیر آشیش شیلار سے معلومات حاصل کیں۔
Amit Shah extends best wishes on Ganesh Chaturthi: گنیش چترتھی کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ نے نیک خواہشات پیش کیں، عوام کے لیے خوشحالی اور یکجہتی کی کامنا
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سبھی کو گنیش چترتھی کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔
Union HM Amit Shah Extends Greetings To Kerala: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے تھریسور پورم کے موقع پر اہل کیرالہ کو مبارکباد
"تھریسور پورم کے موقع پر کیرالہ کے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار، جسے عظیم سکتهن تھمپورن نے شروع کیا، ہماری ثقافت کے رنگوں اور رسوم کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے، اور ہماری قدیم وحدت کی روح ہمارے ورثے کی عظمت کی علامت ہے۔"
BJP MP urges HM to implement AFSPA in 4 districts of West Bengal: ’’ریاستی حکومت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، مرکز مغربی بنگال کے چار اضلاع میں AFSPA نافذ کرے‘‘، بی جے پی ایم پی کا وزیر داخلہ سے مطالبہ
بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوترامی سنگھ مہتو نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر مرکز سے مغربی بنگال کے منتخب سرحدی اضلاع کو مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ (AFSPA) کے تحت ’’پریشان علاقے‘‘ قرار دینے کی اپیل کی ہے۔
Home Minister Amit Shah appeal: ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں، کسی کے مارے جانے پر کوئی خوش نہیں ہوتا، وزیر داخلہ کی خصوصی اپیل
چھتیس گڑھ میں فوج اور سیکورٹی اہلکار ایک ایک کر کے نکسلیوں کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نکسلیوں سے خصوصی اپیل کی ہے۔
Separatism has become history in Kashmir: کشمیر میں علیحدگی پسندی اب تاریخ کا حصہ، وزیراعظم مودی کے وژن کی بڑی فتح
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد دہشت گردوں سے ہندوستانی نوجوانوں کا تعلق تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
Pannu Murder Conspiracy Case: پنوں قتل سازش کیس میں حکومت کی تشکیل شدہ کمیٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ شواہد پر بھی کارروائی کی۔ اسے امریکی حکام سے مکمل تعاون حاصل ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے یہاں کئی دورے بھی کیے۔





