Amit Shah Barasat Rally: باراسات ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کا دعویٰ، مغربی بنگال میں بی جے پی مکمل اکثریت سے بنانے جا رہی ہے حکومت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے ہر شعبے میں ممتا بنرجی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق عوام کے اندر موجودہ حکومت کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے اور لوگ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسائل اور معاشی چیلنجز کو حل کرنے کی صلاحیت صرف بی جے پی کے پاس ہے۔
HM Amit Shah Bengal Rally: حکومت بنتے ہی ٹی ایم سی کے تمام سنڈیکیٹ ختم کر دیں گے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹی ایم سی پر ”سنڈیکیٹ راج“ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ تاریخ کو بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ریاست بھر میں تمام سنڈیکیٹ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت قانون و نظم کو مضبوط بنائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
West Bengal Assembly Elections 2026: وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا دعویٰ، بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی، پہلے مرحلے کی 152 میں سے 110 نشستیں جیتنے کا امکان
وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بڑا سیاسی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے داخلی اندازوں کے مطابق پہلے مرحلے کی 152 نشستوں میں سے بی جے پی 110 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔
HM Amit Shah Chandipur Rally: ’دیدی کو بائے بائے!‘ انتخابی مہم کے آخری دن وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی کی رخصتی کا اعلان، بنگال میں تبدیلی کا دعویٰ
انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام طویل عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور اب وہ تبدیلی کے لیے ووٹ دے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں دیدی کو کہنے آیا ہوں، دیدی ٹاٹا، بائے بائے، اب آپ کا وقت ختم ہونے والا ہے"۔
West Bengal Assembly Elections 2026: دارجلنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی، گورکھا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ، ممتا حکومت کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ بنگال کی خواتین کو محفوظ بنانے کا انتخاب ہے۔ انہوں نے سندیش کھالی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بنی تو تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گی۔
Amit Shah West Bengal Rally: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا اعلان، بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنی تو دراندازوں کو کریں گے باہر
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں امت شاہ نے کلٹی کے وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔
HM Amit Shah Kulti Rally: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بنگال ریلی میں بڑی بھیڑ، شرکاء کا دعویٰ- اس بار ’دیدی‘ کا جانا طے
مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے کلٹی علاقے میں واقع وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی انتخابی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھنے کو ملی۔ ریلی میں شریک افراد نہ صرف امت شاہ کی تقریر سننے پہنچے بلکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سیاسی ترجیحات اور توقعات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔
Women Reservation Bill Defeated: خواتین ریزرویشن بل 54 ووٹوں سے مسترد، پارلیمنٹ میں ہنگامہ، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
بل کے مسترد ہونے کے فوراً بعد ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور حکمراں جماعت و اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کی توہین ہے اور اس کے سیاسی نتائج دور رس ہوں گے۔
HM Amit Shah On Delimitation Bill: ”49 لاکھ ووٹر اور صرف ایک رکن پارلیمنٹ“— ایک ووٹ ایک قدر کے اصول پر وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن پر سخت حملہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ بعض حلقوں میں ووٹروں کی تعداد 49 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو جمہوری نظام کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق ایک ہی رکن پارلیمنٹ کے لیے اتنی بڑی تعداد کے ووٹروں کی نمائندگی کرنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے، جس سے عوامی مسائل کو مؤثر طریقے سے ایوان تک پہنچانا ممکن نہیں رہتا۔
Amit Shah On Caste Census: سال 2026 کی مردم شماری ذات کے ساتھ کرانے کا فیصلہ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں خدشات کو کیا دور
لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر جاری بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2026 کی مردم شماری ذات (کاسٹ) کی بنیاد پر بھی کرائی جائے گی۔





