UGC New Rules Controversy: ’’کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا‘‘ یو جی سی ضوابط پر جاری تنازع کے درمیان دھرمیندر پردھان کا بڑا بیان
مرکزی وزیرتعلیم نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کسی کو قانون کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئین کے دائرے میں کیا جائے گا سبھی کام، معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت۔
JNU is the most nationalist university: وزیراعظم مودی اور امت شاہ کے خلاف نعروں کے تنازع پر وائس چانسلر کا بیان، کہا-’’جے این یو ملک کی سب سے زیادہ قوم پرست یونیورسٹی‘‘
جے این یو کی وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری پنڈت نے یونیورسٹی کیمپس میں وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ نعروں کے تنازع کے دوران جے این یو کو ملک کی سب سے زیادہ قوم پرست یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب مکمل طور پر حل ہو چکا ہے۔
Adani University 2nd Convocation: پریتی اڈانی کا جلسہ تقسیم اسناد میں طلبا سے خطاب، کہا-’’مقصد کے ساتھ بھارت کی ابھرتی ہوئی ترقی کا حصہ بنیں‘‘
اڈانی یونیورسٹی کے دوسرے کنووکیشن میں 87 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ ڈاکٹر اڈانی نے یونیورسٹی کے مستقبل کے لیے ایک ’’جدت پر مبنی کیمپس‘‘ کے قیام کے منصوبے کا اعادہ بھی کیا۔کوالکوم انڈیا کے صدر ساوی ایس سوئن نے خصوصی طور پر طلبا سے خطاب کیا۔
Reserved-quota students now dominate Indian higher education enrollment- Study: بھارت میں 72 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ زیر تعلیم، 200 ممالک کی نمائندگی
مجمدار نے کہا:"بھارت میں اس وقت تقریباً 72,218 غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو 200 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ حکومت غیر ملکی جامعات اور طلبہ کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔"
Jamia Millia Islamia Foundation Day: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یوم تاسیس کا شاندار آغاز، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں کی شرکت، چھ روزہ ’تعلیمی میلے‘ کا باوقار آغاز
اردو زبان کو دنیا کی سب سے خوب صورت اور شیریں زبان قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس اہم موقع پر جامعہ آنے اور اس کی تہذیبی ثروت مندی کا قریب سے مشاہدہ کرنے نیز جامعہ ترانہ میں اس کی عظمت کا احساس جس نہج پر جاگزیں تھا وہ اردو زبان کی خوب صورتی کے وسیلے سے ہوا تھا جس سے ان کے دل میں یونیورسٹی کے لیے جذبہ احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔





