Haryana Election Results 2024: ’’کانگریس ایسی پیراسائٹک پارٹی ہے جو اپنے اتحادیوں کو نگل جاتی…‘‘، ہریانہ میں جیت کے بعد پی ایم مودی نے اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہریانہ میں جیت پارٹی کارکنوں، جے پی نڈا، سی ایم نائب سنگھ سینی کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہریانہ کے لوگوں نے 1966 میں تاریخ رقم کی تھی۔ ہریانہ میں اب تک 13 انتخابات ہو چکے ہیں جن میں سے 10 انتخابات میں ہریانہ کے لوگوں نے حکومت بدلی ہے لیکن اس بار ہریانہ کے لوگوں نے جو کیا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا، پہلی بار ہریانہ میں 5 سال کی 2 مدت پوری کرنے کے بعد حکومت بنی ہے۔
PM Modi’s Old Photo Viral: : ہریانہ انتخابی نتائج کے درمیان سرخیوں میں پی ایم مودی کی پرانی تصویر
نریندر مودی ہریانہ کے انچارج ہوتے ہوئے دیوی داس کی انتخابی مہم کے لیے آئے تھے۔ یہی نہیں نریندر مودی نے تین بار گجرات کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیتے ہوئے دیوی داس کو بھی مدعو کیا تھا۔
Haryana Election Results 2024: مرکزی الیکشن کمیشن نے جے رام رمیش کے الزامات کا دیا جواب ‘ کہا کہ لزامات سراسر بے بنیاد ہیں
ای سی آئی نے جے رام رمیش کے ان الزامات کا جواب ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی منٹ ٹو منٹ تفصیلات کے ساتھ دیا۔ ای سی آئی نے کہا، 'اسی طرح کے الزامات کانگریس نے 4 جنوری 2024 کو بھی لگائے تھے،