Cyclone Asna Update: گجرات میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی، 48 سال بعد بحیرہ عرب پر منڈلا رہا ہے سمندری طوفان آسنا، جانئے کیوں تشویش کا شکار ہوا محکمہ موسمیات
معلومات دیتے ہوئے آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ اس طوفان کی سب سے غیر معمولی بات یہ ہے کہ کئی دنوں سے اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس کی وجہ سے سوراشٹرا اور کچھ پر گہرا دباؤ بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
Weather Update: دہلی-یوپی سمیت ان ریاستوں میں شدید بارش، گجرات میں ریڈ الرٹ، اڈیشہ-کرناٹک میں اورنج الرٹ
اس وقت گجرات میں سیلاب کے خطرے کے درمیان ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں یلو الرٹ ہے۔ دہلی میں بنیادی طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
Gujarat Rain: گجرات میں شدید بارش کے باعث 60 سے زائد ٹرینیں منسوخ، بدلے گئے کئی کے روٹ
چیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک نے بتایا کہ وڈودرا ریلوے ڈویژن میں تین مقامات پائلود، باجوا اور رانولی پر شدید بارش اور پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
Gujarat Rain: گجرات میں موسلا دھار بارش نے مچائی تباہی! وڈودرا کے نشیبی علاقوں میں سیلاب، 3 ہلاک، 7 لاپتہ
چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کلکٹرس، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور تمام بڑے شہروں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے منگل کو ریاست بھر کے پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
Gujarat Rain: گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد کی موت، داہود میں تین افراد کی گئی جان
داہود میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 اور بھروچ میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ احمد آباد، سابرکانٹھا، کھیڑا، پنچ محل، بوٹاڈ، مہسانہ، سریندر نگر اور امریلی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک کی موت کی خبر ہے