Bharat Express

GST Collection

دسمبر 2024 میں ہندوستان کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 7.3 فیصد بڑھ کر 1.77 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 1.65 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ مالی سال (اپریل-جون) میں اب تک مجموعی  جی ایس ٹی کی وصولی 5.57 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ جون میں جمع ہونے والا مجموعہ مئی 2024 کے 1.73 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ جون 2023 کے 1.61 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعہ سے 8 فیصد زیادہ ہے۔

اس بار جی ایس ٹی کی کلیکشن سے بہت زیادہ ریونیو حاصل ہوا ہے اور حکومت کا خزانہ بھر گیا ہے۔ ایک ماہ میں پہلی بار جی ایس ٹی کی آمدنی 2 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے جی ایس ٹی قانون میں بھی ترمیم کی ہے، جس سے 1 اکتوبر سے غیر ملکی آن لائن گیمنگ کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

GST Collection: جی ایس ٹی کی وصولی کو ریکارڈ توڑ بتاتے ہوئے، آئی آرآئی ایس ٹیکس ٹیک کے کاروباری سربراہ گوتم مہانتی نے کہا کہ یہ ای-انوائسنگ کا مثبت اثر ہے۔