Bharat Express DD Free Dish

Goldy Brar

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور دونوں کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گولڈی برار نے راجستھان کے مبینہ گینگسٹر روہت گودارا اور اس کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر اپنا الگ سنڈیکیٹ قائم کیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیاں بین الاقوامی سطح پر سرگرم ان جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

کینیڈا میں خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نِجّر کے قتل کی ذمہ داری دہشت گرد قرار دیے گئے گولڈی برار نے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مبینہ آڈیو کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سدھو موسے والا قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ گولڈی براڑ نے اب سپر اسٹار گپی گریوال کو نشانہ بنایا ہے۔ وائرل آڈیو میں ‘سنگین نتائج’ بھگتنے کی وارننگ دی گئی ہے، جس کے بعد سکھبیر سنگھ بادل نے بھگونت مان حکومت کی سکیورٹی پالیسی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

دہلی پولیس نے منورفاروقی کے قتل کی سپاری لینے والے راہل اور ساحل کو تصادم میں گرفتارکیا۔ روہت گودارا، گولڈی براڑ اور ویریندر چارن کے اشارے پرکام کررہے تھے۔

قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔

گولڈی برار کے قتل کے حوالے سے بہت سی معلومات سامنے آ رہی ہیں جو کہ مشہور سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم مطلوب تھا۔ گولڈی برار کو پہلے موسے والا قتل کا کلیدی ملزم سمجھا جاتا تھا۔

: گولڈی برار کو حکومت ہند نے دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ برار کئی بڑے جرائم کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔ اس وقت وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔

سنی لیفٹی، چسکا اور مان جیتو بمبیہا گینگ کے اہم شوٹر بتائے جاتے ہیں۔ دہلی پولیس سنی لیفٹی کو چنڈی گڑھ میں اکالی لیڈر وکی مڈوکھیڈا کے قتل کے معاملے میں پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

ایجنسی نے گزشتہ ماہ بھی بدمعاشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیمیں ہریانہ کے سرسا، سونی پت اور جھجر میں موجود ہیں