AI Job Loss Fear: لوگوں کی نوکریوں پر منڈلا رہا ہے خطرہ،مصنوعی ذہانت کے خلاف تیار کرنی ہوگی پالیسی: گیتا گوپی ناتھ
ہندوستانی نژاد معروف ماہر اقتصادیات اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آنے والے دنوں میں لیبر مارکیٹ میں کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے جلد از جلد قوانین بنائیں۔