West Asia crisis: جی-7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات متوقع، مغربی ایشیا، توانائی اور تجارتی معاہدے پربات چیت کا امکان
وزیراعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری راستوں کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ بھارت جی-7 سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر شریک ہے اور آؤٹ ریچ عمل میں یہ اس کی 13ویں شرکت ہے۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں روایتی گروپ فوٹو کے بعد وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی مختصر ملاقات
جی-7 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی کئی اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ کل وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت، اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع
روایتی گروپ فوٹو سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جی-7 اجلاس کے مقام پر وزیراعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی فرانسیسی صدر کی خصوصی دعوت پر اس اہم عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ بھارت اس مرتبہ 13ویں بار شراکت دار ملک کے طور پر جی-7 اجلاس میں شرکت کر رہا ہے، جبکہ وزیراعظم مودی مسلسل ساتویں مرتبہ اس عالمی فورم کا حصہ بنے ہیں۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں زیلنسکی نے عالمی لیڈروں سے کی اپیل، کہا-’’روس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا ہوگا‘‘
یوکرینی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔ ان کے مطابق روس کو یہ واضح پیغام جانا چاہیے کہ اس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو کبھی معمول کا حصہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان تمام ممالک اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جو یوکرین کے امن اور خودمختاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
PM Modi arrives Geneva: جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچے وزیراعظم مودی، سلوواکیہ کے تاریخی دورے کا اختتام
جنیوا: وزیراعظم نریندر مودی منگل کو (مقامی وقت کے مطابق) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے، جہاں سے وہ فرانس کے تفریحی مقام ایویان میں منعقد ہونے والے جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فرانس 15 سے 17 جون تک 52ویں جی-7 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ بھارت اس مرتبہ شراکت دار …
PM Modi Slovakia visit: سلوواکیہ کا تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ مکمل، جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہوئے وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ تاریخی اور نتیجہ خیز دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور مضبوط تجارتی روابط خاص طور پر نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
PM Modi to participate in G7 Summit in France today: وزیر اعظم مودی آج جی 7 سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت، ٹرمپ سمیت کئی عالمی لیڈروں سے ملاقات متوقع
جی 7 اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیراعظم مودی نےجی-7 سمٹ میں شرکت کر کے بنایا نیا ریکارڈ، منموہن سنگھ کو بھی چھوڑ دیا پیچھے
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2005 سے 2013 کے درمیان مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے جی-7 اجلاس میں مجموعی طور پر پانچ بار بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ ایک طویل عرصے تک یہ ریکارڈ ان کے نام رہا، لیکن اب وزیراعظم نریندر مودی نے چھٹی مرتبہ شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: بھارتی برادری نے نیس میں وزیر اعم مودی کا پُرجوش استقبال، مودی نے بھارتی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیا
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ بھارت اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے سال 2026 کو "ایئر آف انوویشن" کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے،
G7 summit: کینیڈا میں پی ایم مودی نے دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک کے خلاف ‘سخت کارروائی’ پر دیا زور
پی ایم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں اہم ہو گیا ہے جب پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ منیر بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں لنچ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر بین الاقوامی برادری پائیدار مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے تو دنیا کے لیے گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات اور خدشات کو سمجھنا ضروری ہے۔





