Bharat Express

G20 Summit in India

بدھ کے روز، دہلی میٹرو کے حکام نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے پیش نظر 8، 9 اور 10 ستمبر کو نیٹ ورک کی تمام لائنوں پر ٹرمینل اسٹیشنوں سے صبح 4 بجے سے خدمات شروع ہو جائیں گی۔

G20 Summit Updates: دہلی میں آئندہ 9 اور 10 ستمبر کو دو دنوں تک جی-20 اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں 19 مماک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے لئے دہلی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ صدر جمعرات کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی، بھارت جائیں گے۔ ہندوستان پہنچنے کے ایک دن بعد یعنی 8 ستمبر کو صدر بائیڈن وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ شروع سے ہی شی جن پنگ کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا وہ شامل ہوں گے یا نہیں۔

G20 Summit: ہندوستان میں آئندہ ماہ ہونے والی جی-20 سمٹ کا انعقاد ہوگا۔ ولادیمیر پتن نے جنوبی افریقہ میں ہوئے برکس سمٹ میں بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حصہ لیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دنیا میں "بھاری قرضوں کے بحران" پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس قرضوں سے نجات پر کارروائی کرنے اور عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔