Bharat Express

G20 Summit In Delhi

جانکاری کے مطابق بھارت 31 ڈرون خریدے گا۔ جن میں سے 15 ڈرون ہندوستانی بحریہ کو اور 8-8 آرمی اور ایئر فورس کو دیئے جائیں گے۔ MQ-9B ریپر یا پریڈیٹر ڈرون ایک بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی ہیں۔ جسے امریکی

جی۔20 سربراہی اجلاس پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کو ہندوستان کے بھرپور ورثے اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی راجدھانی میں منعقدہ آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں، پی ایم مودی نے جنوب مشرقی ایشیا-ہندوستان-مغربی ایشیا-یورپ کو جوڑنے والے کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی اور اقتصادی راہداری کے قیام پر زور دیا۔ آسیان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا اشتراک کرنے کی بھی پیشکش کی۔

پرگتی میدان میں نو تعمیر شدہ بین الاقوامی کنونشن سنٹر میں 9-10 ستمبر کو ہونے والی جی 20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر شہر کی بڑی تعداد میں مشہور سڑکوں اور دیگر علاقوں کو صاف اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔

بھارت کی جی-20 کی صدارت نے اپنے آپ کو منفرد طریقے سے متعدد انداز میں پیش کیا ہے۔ اس نے ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور کلیدی تشویشات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گلوبل ساؤتھ کی آواز میں زور پیدا کیا ہے اور موسمیاتی کارروائی اور سرمایہ ، توانائی ، تغیرات ، ایس ڈی جی نفاذ اور ٹیکنالوجی تغیرات جیسے شعبوں میں اولوالعزمی کو فروغ دیا ہے۔

نئی دہلی ضلع کے چوراہوں پر بھکاریوں، نشہ خوروں اور کنر دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔ ان سے متعلق دہلی پولیس نے خاص طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

بدھ کے روز، دہلی میٹرو کے حکام نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے پیش نظر 8، 9 اور 10 ستمبر کو نیٹ ورک کی تمام لائنوں پر ٹرمینل اسٹیشنوں سے صبح 4 بجے سے خدمات شروع ہو جائیں گی۔

ان تمام قیاس آرائیوں اور ہنگاموں کے بیچ حکومتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں انڈیاکا نام تبدیل کرنے کے لیے باضابطہ کارروائی کی تمام باتیں ’’بے کار‘‘ ہیں۔اس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس سلسلے میں کچھ بھی تیاری نہیں کی جارہی ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے منگل (5 ستمبر) کو کہا کہ پورا ملک مطالبہ کر رہا ہے کہ ہم انڈیا کے بجائے لفظ بھارت کا استعمال کریں۔ انگریزوں نے انڈیا کا لفظ ہمارے لیے گالی کے طور پر استعمال کیا جب کہ بھارت کا لفظ ہماری ثقافت کی علامت ہے۔

G20 Summit Updates: دہلی میں آئندہ 9 اور 10 ستمبر کو دو دنوں تک جی-20 اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں 19 مماک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے لئے دہلی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔