Bharat Express DD Free Dish

Foundation Stone

وزیرداخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کولکاتا کے بھوانی پور میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی آبائی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی اور ان کے والد آشوتوش مکھرجی کے مجسموں پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نئے ہیڈکوارٹر میں جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ سی آئی ایس ایف کو ایک مربوط اور جدید طرز کا مرکزی دفتر میسر آسکے۔ سی آئی ایس ایف ملک کی اہم مرکزی مسلح پولیس فورسز میں شامل ہے، جو ہوائی اڈوں، اہم صنعتی اداروں اور حساس تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری انجام دیتی ہے۔

سنگِ بنیاد کی تقریب میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی شریک ہوئے۔ تینوں رہنماؤں نے امبابائی مندر میں ماتا مہالکشمی کے درشن کیے اور خصوصی پوجا ادا کی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر کے احاطے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ سکم کی ریاست حیثیت کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر خاص اہمیت رکھتا ہے اور ان منصوبوں کو ریاست کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی 28 سے 29 اپریل کو اترپردیش کا دورہ کریں گے۔ 28 اپریل کو وارانسی میں شام تقریباً 5 بجے، وزیر اعظم مہیلا سمیلن میں حصہ لیں گے، جہاں وہ تقریباً 6350 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم مودی 27 تا 28 اپریل 2026 کو سکم کا دورہ کریں گے۔ وہ 27 اپریل کو تقریباً سہ پہر 3 بجے گینگٹوک پہنچیں گے۔ 28 اپریل کو تقریباً صبح 9:30 بجے وزیراعظم گینگٹوک میں آرکیڈیریم کا دورہ کریں گے۔ ریاست بھر میں 4,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، آغاز اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبے مغربی بنگال اور مشرقی ہندوستان کو نئی رفتار دیں گے اورلاکھوں لوگوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کی مہم تیزی سے جاری ہے اور مرکز کی کوشش ہے کہ اس عمل میں مغربی بنگال پیچھے نہ رہ جائے۔

وزیر اعظم کریمن گنج ضلع کے پتھرکنڈی میں نئے کالج آف ایگریکلچر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جس سے آسام اور خاص طور پر براک ویلی کے طلبہ کو اعلیٰ زرعی تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع ملیں گے۔

ریلوے، شاہراہوں، توانائی اور دیہی سڑکوں کے کئی منصوبے قوم کے نام۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کیرالا میں تعمیر کی گئی 23 دیہی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان سڑکوں سے دیہی علاقوں میں بازاروں، تعلیم، صحت اور روزگار تک رسائی بہتر ہوگی۔

وزیراعظم اس موقع پر دو امرت بھارت ایکسپریس، دو ایکسپریس اور ایک مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس سے تمل ناڈو کا رابطہ تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور مشرقی بھارت کے دیگر علاقوں سے مزید بہتر ہوگا۔