Bharat Express DD Free Dish

Foundation Day

ایس ایس بی کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے فورس کے بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ تسخیر حوصلے، فرض شناسی اور ملک کے تئیں بے مثال وابستگی کو سلام پیش کیا۔

جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع پر ’رَجت جینتی‘ کے طور پر ریاست بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ اس اہم دن پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105واں یومِ تاسیس: ”مہاتما گاندھی کا سوراج“ پر بامعنی مذاکرہ، دوردرشن کے ڈائریکٹر جنرل کے ستیش نمبودری پاد مہمانِ خصوصی رہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالا اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر اہلِ ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں اور ریاست کی ترقی، خوشحالی و اتحاد کے لیے دعا کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) کے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شعبۂ سماجی خدمات نے "این ای پی 2020 کے امکانات" کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام شعبے کی سالانہ "ایس آر محسن یادگاری خطبہ سلسلہ" کے تحت ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

ڈاکٹر کرن سنگھ نے اپنے خطاب میں حکیم عبد الحمید کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں اور ان اصولوں کو موجودہ نظامِ تعلیم میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تعلیم محض علم کی ترسیل نہ ہو بلکہ ایک ہمہ جہت انسانی ترقی کا ذریعہ بنے۔

سکم کے لوگ آج ریاست کا 50 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ 50 سال پہلے 16 مئی 1975 کو سکم ہندوستان کی 22ویں ریاست بنی۔

بائیو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (BIRAC) کو ابھرتے ہوئے بائیوٹیکنالوجی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے ایک انٹرفیس ایجنسی کے طور پر حکومت ہند کے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (DBT) نے قائم کیا تھا۔ اب یہ سیکشن 8، شیڈول بی کے تحت ایک غیر منافع بخش پبلک سیکٹر کا ادارہ ہے۔