Massive Fire Breaks Out In Indore: اندور میں خوفناک آتشزدگی، الیکٹرک کار چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، سات افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق یہ مکان منوج نامی ایک تاجر کا تھا، جہاں حادثے کے وقت دس سے زائد افراد موجود تھے۔ اچانک آگ بھڑکنے کے بعد گھر میں موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ چند ہی لمحوں میں پورا مکان شعلوں میں گھِر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو زندہ باہر نکال لیا، تاہم سات افراد کو بچایا نہ جا سکا۔
Massive Fire Breaks Out In Uttam Nagar And Noida: دہلی-این سی آر میں آگ نے مچائی تباہی: اتم نگر میں 400 جھگیاں خاکستر، نوئیڈا کی فیکٹری میں بھی بھیانک آتشزدگی، درجنوں مزدور زخمی
دہلی کے اُتم نگر علاقے میں بھیانک آگ لگنے سے تقریباً 400 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں غریب خاندان بے گھر ہو گئے، جبکہ دوسری جانب نوئیڈا کے سیکٹر 4 میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک لگی آگ کے باعث درجنوں مزدور جھلس گئے اور بڑی تعداد میں کارکنان کچھ دیر تک عمارت کے اندر پھنسے رہے۔
Chile Wildfires: چلی میں ہر سال آگ کی آفت، ایک بار پھر قدرت کے قہر سے ہزاروں افراد متاثر
جنوبی امریکی ملک چِلی میں ایک بار پھر وسطی چِلی کے ساحلی علاقے پینکو میں بھڑکنے والی شدید جنگلاتی آگ نے ہزاروں لوگوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔
Japan Battles Biggest Fire : جاپان میں رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے بڑی تباہی، ایک شخص ہلاک اور 170 سے زائد عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں
جاپان کے جنوبی ساحلی علاقے میں ایک خوفناک آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے جس نے مقامی شہریوں میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے، جس میں آگ کی بلند شعلے واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور متعدد افراد زخمی یا لاپتہ ہیں۔
Delhi: دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں لگی بھیانک آگ، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں
Delhi: دہلی میں بڑھتے ہوئے پارے کے درمیان پیر کو سی جی او کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ دہلی کے لودھی روڈ علاقے میں واقع اس کمپلیکس میں مرکزی حکومت کے کئی دفاتر واقع ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آئی ٹی بی پی ہیڈکوارٹر کی دوسری منزل پر آگ لگی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے …





