Bharat Express DD Free Dish

Fact Check

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ تبدیلی کا الزام لگایا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں SIR کے لیے جاری حکم کمیشن کی متفقہ منظوری سے جاری ہوا تھا اور سپریم کورٹ بھی اسے برقرار رکھ چکا ہے، اب اسی معاملے پر کانگریس نے ملک بھر میں ’سیو ڈیموکریسی مارچ‘ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کے ایک مبینہ بیان کے سلسلے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں اٹلی کے سفارتخانے نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں پھٹکار لگائی ہے۔ تاہم، اس دعوے سے متعلق سامنے آنے والی فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے ایسی کوئی باضابطہ مذمت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وائرل پوسٹ مبینہ طور پر ایک جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جس نے خود کو اٹلی کا سفارتی اکاؤنٹ ظاہر کیا تھا۔

ڈیجیٹل دور کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر ٹھگ اصلی ویب سائٹس جیسی دکھائی دینے والی جعلی ویب سائٹس بنا کر لوگوں کا ذاتی ڈیٹا اور بینک اکاؤنٹس سے رقم چوری کر رہے ہیں۔ اس آن لائن دھوکہ دہی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پی آئی بی فیکٹ چیک نے چند نہایت آسان اور مؤثر طریقے بتائے ہیں، جن کی مدد سے جعلی ویب سائٹس کی فوری شناخت کی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعووں کی تردید۔ حکومت کا ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کی مسلسل نگرانی کا دعویٰ۔ انجن خراب ہونے، چیونٹیوں کی موجودگی اور انشورنس سے متعلق حکومت نے افواہوں کی تردید کی۔

اس کے بعد تصویر کو مختلف اے آئی ڈٹیکشن ٹولز کے ذریعے چیک کیا گیا۔ ‘سائٹ انجن’ نامی ٹول نے تقریباً 65 فیصد امکان ظاہر کیا کہ تصویر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اسی طرح ‘انڈیٹیکٹیبل’ ٹول نے بھی تصویر کو مشکوک قرار دیا۔ بعد میں ‘ہائیو موڈریشن’ کی رپورٹ میں 92.9 فیصد امکان ظاہر کیا گیا کہ یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

گرافکس، فونٹ اور نیوز چینل جیسے انداز کی وجہ سے یہ تصویر دیکھنے میں بالکل حقیقی محسوس ہو رہی تھی، جس کے سبب ہزاروں لوگوں نے بغیر تصدیق کے اسے شیئر کرنا شروع کر دیا۔ کئی یوزر نے اس خبر کو سچ مانتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے اور دعویٰ کیا کہ بنگال جلد ہی بہار، گجرات، ناگالینڈ اور میزورم کی طرح شراب بندی والی ریاست بن جائے گا۔

اصل ویڈیو میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر عراق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور وہاں موجود لوگوں کو بھارتی سفارت خانے میں رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دے رہے تھے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

11 فروری کو ایک فیس بک پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ششی تھرور پاکستان کے کھیل اور سفارتی حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

بریانی کے برتن میں نالے کا پانی ڈالنے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی فیکٹ چیک میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ویڈیو 99 فیصد اے آئی (AI) سے تیار کردہ ہے۔ نفرت پھیلانے والے اس جعلی دعوے کی پوری حقیقت یہاں سامنے رکھی گئی ہے۔

اڈانی گروپ نے اس وضاحت کے ذریعے اپنی مستقبل کی حکمت عملی واضح کر دی ہےکہ صاف توانائی کے شعبے میں پیش رفت بغیر کسی چینی شراکت دار کےہوگی۔