Bharat Express DD Free Dish

emergency response

اے سی میں دھماکے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں اب تک 9 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ کئی دیگر افراد شدید جھلس گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ نکالنے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 17 سے زائد فائر ٹینڈر اور ہائیڈرولک مشینیں موقع پر تعینات کی گئیں۔ مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا۔ راہل کمار نے بتایا کہ کچھ فلیٹس خالی تھے جبکہ چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جو ایک بڑی راحت کی بات ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے موقع کا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ واقعے کی مکمل جانچ کے لیے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) بھی تیار کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق راجستھان کے خیرتھل-تیجارہ ضلع کے بھیواڑی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ملبے میں اب بھی مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں ریسکیو میں مصروف۔ ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں بھی موقع پر تعینات کر دی گئی ہیں، جو ملبہ ہٹا کر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹوکیو کی رہائشی 77 سالہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ اس کے علاوہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

افغانستان حالیہ برسوں میں متعدد تباہ کن زلزلوں سے دوچار رہا ہے۔ ناقص تعمیرات اور دور دراز علاقوں میں وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیاں اکثر مشکل ہو جاتی ہیں۔ گزشتہ سال 31 اگست کو مشرقی افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2,200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے ضمنی جھٹکوں میں بھی طالبان حکومت کے مطابق کم از کم 4,000 افراد مارے گئے تھے۔

راجستھان میں 24 گھنٹوں میں دو بھیانک حادثے، جودھپور میں 18 اور جے پور میں 11 افراد کی موت۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ کئی لاشوں کے اعضا جسم سے الگ ہو گئے اور سڑک پر خون ہی خون پھیل گیا۔

کولایت (بیكانیر) سے آ رہا ٹیمپو ٹریولر پارک ٹریلر سے ٹکرا گیا۔ زخمیوں کو جودھپور ریفر گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما اور سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پرمدم اسٹیڈیم میں بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا، تاہم سکیورٹی عملے کی تیز رفتاری سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر صدر مرمو کو لے کر اترا ہیلی پیڈ کا ایک حصہ وزن برداشت نہ کر سکا اور زمین میں دھنس گیا۔