Bharat Express DD Free Dish

Dual PAN Card Case

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31 اکتوبر) کی صبح رام پورجیل سے چھوٹ سکتے ہیں۔ دونوں کی رہائی کے احکامات عدالت سے رام پورجیل پہنچ چکے ہیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات (29 اکتوبر) کو دوپین کارڈ معاملے میں دونوں کوضمانت دے دی تھی۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کی سزائیں معطل کردیں، لیکن قصوروار قرار دیئے جانے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکارکردیا۔

رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پین کارڈ معاملے میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔