Drone Attacks on Saudi Oil Facilities: سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کی کوشش، قطر نے کی شدید مذمت
ترکی المالکی نے کہا کہ یہ حملے عراقی سرزمین سے کیے گئے اور ان کے پیچھے ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیائیں تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنی سلامتی اور قومی وسائل کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ مناسب جواب دینے کا اختیار رکھتا ہے۔
PM Modi’s Grief Over Sheikh Hamad’s Demise: قطر کے سابق امیر کے انتقال پر وزیر اعظم مودی نے کیا گہرے رنج و غم کا اظہار، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو بتایا دور اندیش لیڈر
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر پر حکومت کی۔ انہیں جدید قطر کی تعمیر و ترقی کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ ان کے دورِ حکومت میں ملک نے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں غیر معمولی ترقی کی، جس کے باعث عالمی سطح پر قطر کی شناخت اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کی قیادت میں قطر دنیا کے خوشحال اور بااثر ممالک میں شمار ہونے لگا۔
Hamad bin Khalifa Al Thani Passes Away: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا 74 برس کی عمر میں انتقال، امیری دیوان نے جاری کیا تعزیتی بیان
شیخ حمد کی قیادت میں قطر نے کئی بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان میں 2006 کے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی، 2012 کے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کا انعقاد، دوحہ معاہدہ، فتح۔حماس دوحہ معاہدہ اور 2022 فیفا عالمی کپ کی میزبانی کا حق حاصل کرنا شامل ہیں۔
Qatar Protests Incursion into Al-Aqsa Mosque: ’’الاقصیٰ مسجد صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے…‘‘، اسرائیلی انتہا پسندوں کی دراندازی پر قطر کا شدید ردعمل
وزارتِ خارجہ نے اس بات کو دہرایا کہ قطر فلسطینی مدعے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔ قطر کا موقف ہے کہ قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں، جن میں سب سے اہم 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
Indian Embassy Doha medical help: قطر سے بیمار بھارتی شہری کی وطن واپسی، سفارتخانے اور کمیونٹی کی مشترکہ کوشش رنگ لائی
اس کارروائی میں بھارت کی وزارت خارجہ اور سفارتی نظام کا تعاون بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری اداروں اور کمیونٹی گروپس کے درمیان بہتر تال میل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مریض کو محفوظ اور باعزت طریقے سے وطن واپس بھیجا جا سکے۔
Afghanistan and Pakistan agree on ceasefire: تنازعہ کے بعد امن کے لیے تیار ہوئے افغانستان اور پاکستان، جنگ بندی پر کیا اتفاق
قطر کے بیان کے مطابق، دونوں ہمسایہ ممالک مستقل امن اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، آنے والے دنوں میں جنگ بندی کی مسلسل عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے مذاکرات مقرر کیے گئے ہیں۔
Israeli air strikes rock Doha: اسرائیلی فضائی حملوں سے دہل گیا دوحہ، آئی ڈی ایف کا دعویٰ، ’نشانے پر حماس کی قیادت‘
قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، ’’قطر کی ریاست اس بزدلانہ اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتی ہے، جس میں دوحہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے متعدد اراکین کے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ مجرمانہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے اور قطری عوام اور قطر میں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔‘‘
International Islamic Fiqah Academy Conference: قطر کے درالحکومت دوحہ میں مجمع الفقہ الاسلامی الدولی کی چھبیسویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
کانفرنس کی صدارت حرم مکی کے امام وخطیب اور ممتاز فقیہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید کر رہے ہیں جبکہ اکیڈمی کے موجودہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر قطب مصطفیٰ سانو ہیں۔
IPL Mega Auction 2025: بھارت میں نہیں ہوگی آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی؟ ان 3 شہروں میں نیلامی کا اہتمام کر سکتا ہے بی سی سی آئی
دبئی ماضی میں کئی بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی کامیابی سے میزبانی کر چکا ہے۔ 2014 اور 2020 میں یہاں کچھ آئی پی ایل میچز منعقد ہوئے تھے۔ یہی نہیں، آئی پی ایل 2024 کی منی نیلامی بھی دبئی میں ہوئی، جس سے یہ مقام بی سی سی آئی کا پسندیدہ انتخاب بن گیا۔
Funeral for Hamas leader Ismail Haniyeh: دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا،لوسیل کے قبرستان میں کئے گئے دفن
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین دوحہ کے شمال میں لوسیل کے ایک قبرستان میں کی گئی۔





