‘How can you enter someone’s house?’ Delhi HC’s question: ’آپ کسی کے گھر میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں؟‘ دہلی ہائی کورٹ کا پولیس سے سوال، اے پی سی آر کے سکریٹری ندیم خان کی مبینہ حراست پر نوٹس
قائم مقام چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے اور جسٹس سنجے شرما پر مشتمل ڈویژن بینچ, ندیم خان کی اس عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 29 ستمبر کو پولیس نے انہیں جنتر منتر پر مجوزہ پُرامن احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے کئی گھنٹوں تک ڈٹینڈ رکھا۔ عدالت نے درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی
دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو بھی حراست میں لیے جانے کی خبر ہے۔ ڈیرک اوبرائن اور ڈولا سین کے خلاف بھی کارروائی کی اطلاعات ہیں۔ مظاہرے کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کو حراست میں لینے، ریس کورس کے قریب پتھراؤ اور 45 میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اپوزیشن کے تقریباً 3 گھنٹے طویل مارچ کے بعد پولیس نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد راہل گاندھی نے جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے والے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
Chandigarh Protest: چنڈی گڑھ میں احتجاجی مظاہرہ: سکھ قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر ہنگامہ، پولیس نے داغے آنسو گیس کے گولے
چنڈی گڑھ میں یومِ آزادی کے موقع پر سکھ قیدیوں کی رہائی کے مطالبے سے متعلق احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔ ’قومی انصاف مورچہ‘ کے کارکنوں نے سکھ قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر پنجاب کے گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے چندی گڑھ-موہالی سرحد پر روک دیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان ٹکراؤ کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
Rahul-Priyanka Detained by Delhi Police: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار، وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران متعدد کانگریسی لیڈران اور کارکن بھی ہوئے گرفتار
کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘





