BRICS Summit Delhi Traffic Advisory: دہلی میں 3 دن ٹریفک کا جھنجھٹ! 35 سڑکوں پر پابندی، گھر سے نکلنے سے پہلے ایڈوائزری پڑھ لیں
دارالحکومت دہلی میں 11 سے 13 ستمبر تک BRICS Summit 2026 منعقد ہوگا۔ اس دوران وی وی آئی پی آمد و رفت اور سکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی دہلی، وسطی دہلی اور جنوبی دہلی کی کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا۔
Independence Day: یوم آزادی کی تقریبات سے قبل دہلی پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری، کئی راستے رہیں گے بند
یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر دہلی پولیس نے پوری قومی راجدھانی میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ پروگرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور تقریبات کو پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے پولیس گشت، گاڑیوں کی چیکنگ، ڈرون نگرانی اور مختلف مقامات پر ’مک ڈرل‘ کر رہی ہے۔
Delhi Traffic Police Issues Advisory: یوم آزادی کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے جاری کی ایڈوائزری، 15 اگست کو وزیراعظم لال قلعہ کی فصیل سے کریں گے قوم سے خطاب
دہلی ٹریفک پولیس نے 13 اور 15 اگست کے لیے تفصیلی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 13 اگست کو لال قلعہ پر یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی، جبکہ 15 اگست کو مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ دونوں دن لال قلعہ کے اطراف کئی سڑکیں صبح 4 بجے سے 10 بجے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
India AI Impact Summit 2026: اے آئی سب کر سکتا ہے، لیکن دہلی ٹریفک کا حل نہیں نکال سکتا: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک کا طنز
قومی دارالحکومت دہلی میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک کے ایک تبصرے نے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ بھارت منڈپم میں منعقدہ اس عالمی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کے تقریباً ہر شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے، تاہم ابھی تک یہ دہلی کے ٹریفک مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
Delhi Traffic Advisory: دہلی میں 27 جنوری کو ٹریفک ایڈوائزری جاری،وجے چوک اور اطراف کی اہم سڑکوں پر شام چار سے چھ بجے تک عام گاڑیوں کا داخلہ بند
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں ان سڑکوں سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رنگ روڈ، رج روڈ، اربندو مارگ، صفدرجنگ روڈ سے کمال اتاترک مارگ، رانی جھانسی روڈ اور منٹو روڈ جیسے متبادل راستوں کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچنے کی منصوبہ بندی کریں۔
Traffic Police issues two-week advisory as Kanwar Yatra begins: دہلی میں 15 سے 20 لاکھ کانوڑیوں کی آمد متوقع، دہلی ٹریفک پولیس نے اگلے دو ہفتوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری، جانیے کن راستوں پر متاثر رہے گا ٹریفک
دہلی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ سڑکوں سے گریز کریں، خاص طور پر رش کے اوقات میں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
Delhi traffic police advisory: دہلی میں 15 دنوں تک بند رہیں گی یہ سڑکیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرکے بتائے نئے راستے
ایس ڈی ایم/سوروپ نگر آفس (این ایچ-44، نالہ کے پاس) اور وجئے چوک (بُراڑی سائڈ) کے درمیان 10 مئی سے اگلے 15 دنوں کے لیے آمد و رفت بند رہے گی۔
Traffic Advisory for Republic Day 2025: آج دہلی میں بند رہیں گے کئی راستے، باہر نکلنے سے پہلے پڑھ لیجئے یہ ٹریفک ایڈوائزری
دہلی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر ٹریفک ڈی کے گپتا نے کہا کہ صرف پڑوسی ریاستوں سے ضروری گاڑیوں کو ہی قومی دارالحکومت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ گاڑیوں پر پابندی پریڈ ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔
Delhi Traffic: دشہرہ کے دن بند رہیں گے دہلی-نوئیڈا کے یہ راستے، جانئے کیا ہے نیا روٹ ڈائیورژن
نوئیڈا ٹریفک پولیس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔ پولیس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 11 تاریخ بروز جمعہ دوپہر 2 بجے سے 12 تاریخ کو دشہرہ کے اختتام تک کچھ سڑکوں پر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی ہوگی۔
Delhi Traffic: اب دہلی میں گاڑی کے چالان پر ادا کرنا پڑے گا صرف آدھا جرمانہ؟ جانئے کب اور کیسے دستیاب ہوگی یہ سہولت
دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی مخصوص دفعہ کے تحت ٹریفک جرائم پر چالان کی رقم کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔





