Bharat Express

Delhi Mayor

دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلت مخالف بی جے پی نے ایک سازش رچی اور میئر کے انتخابات میں تاخیر کی۔ لیکن ایک بار پھر بابا صاحب کے آئین کی جیت ہوئی ہے۔

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہی میئر شیلی اوبرائے نے انتخابات کرانے کی بات کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ میئر کے انتخاب کے معاملے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی۔

عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے ایک بار پھر دہلی کی میئر بن گئی ہیں۔ ان کے علاوہ آل محمد اقبال کو بھی ڈپٹی میئرعہدے کے لئے بلامقابلہ منتخب کیا گیا کیونکہ بی جے پی کی طرف سے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں نے الیکشن سے پہلے اپنا نام واپس لے لیا۔

ایوان میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں عام آدمی پارٹی کے ایک کونسلر (دیویندر) نے بی جے پی کے ایک کونسلر کو تھپڑ مارا، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کونسلر پرمود گپتا کو تھپڑ مارا جا رہا ہے۔