Pune LPG Blast: پونے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ
گھر میں موجود فرنیچر، ٹی وی، برقی تاریں اور دیگر قیمتی سامان خاکستر ہو گیا۔ باتھ روم اور ٹوائلٹ کے دروازے، گیزر اور دیگر تنصیبات بھی آگ کی زد میں آ کر تباہ ہو گئیں، جب کہ باورچی خانے میں رکھا فریج اور گھریلو سامان بھی شدید متاثر ہوا۔آگ اور دھویں کے باعث فلیٹ کی تمام دیواریں سیاہ پڑ گئی ہیں۔
Massive explosion at Mohali oxygen plant: موہالی کے آکسیجن سلنڈر پلانٹ میں زوردار دھماکہ، دو افراد ہلاک، تین زخمی
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی جگہ پر مسخ شدہ لاشیں اور آکسیجن سلنڈر کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سلنڈروں کا ملبہ تقریباً ایک کلومیٹر دور کمبالا گاؤں میں بھی گرا۔ پولیس، فائر انجن اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔
Explosion in Firecracker Factory in Sonipat: سونی پت میں پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک، سات زخمی
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حالانکہ، مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ وہیں حادثے میں زخمی ہونے والے لوگ اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ فی الحال پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خانپور پی جی آئی بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
Cylinder Explosion in Rajasthan: جے پور میں سلنڈر پھٹنے سے لگی شدید آگ، تین بچوں سمیت پانچ افراد کی ہوئی موت
وزیر اعلی بھجن لال شرما نے بھی مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ جے پور کے وشوکرما میں زبردست آگ لگنے سے 5 شہریوں کی بے وقت موت کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔





