Bharat Express DD Free Dish

Cyclone Arnab

محکمہ موسمیات نے سیتامڑھی اور مدھوبنی میں انتہائی شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا، دربھنگہ، شیوہر اور چمپارن کے اضلاع میں اورنج الرٹ جاری۔

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2026: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید سمندری طوفان ’ارنب‘ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ جن اضلاع میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ان میں گڑھوا، پلامو، لاتیہار، لوہردگا، گملا، سمڈیگا اور مغربی سنگھ بھوم شامل ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کرکے سائیکلون ’ارنب‘ سے متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاؤ اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں کئی مقامات پر شدید بارش ہو رہی ہے۔ متعلقہ اضلاع کے حکام نے تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی تصدیق کی ہے۔ بعض مقامات سے درخت گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خلیج بنگال میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے پیر کو نئی دہلی میں قومی بحران انتظامی کمیٹی (این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران طوفان سے نمٹنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، بارش 27 اکتوبر سے شروع ہوگی اور آندھرا پردیش و اڈیشہ میں سب سے زیادہ بارش 28 اکتوبر کو ہونے کی توقع ہے۔ طوفان کے سبب 27 اکتوبر کی شام سے، خصوصاً 28 اکتوبر کو، ہندوستانی ریلوے، قومی شاہراہوں اور فضائی ٹرانسپورٹ کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔ بندرگاہوں اور جہاز رانی کی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔