Bharat Express DD Free Dish

Criminal Case

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے پیروی کے بعد ملی ہے۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھاردواج پر مشتمل دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے یکم اکتوبر 2026 کو محمد شہزاد کمال بنام این آئی اے کے درمیان مقدمے میں فیصلہ سنایا۔

پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت سابق اے سی پی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (LG) نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ایل جی کی منظوری کے بعد عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا۔ اب عدالت نے ونود کمار پانڈے کے خلاف باضابطہ الزامات طے کرنے کے لیے 24 اکتوبر 2026 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی (FBI) نے پنجاب کے بدنام زمانہ جگو بھگوان پوریا گینگ سے مبینہ طور پر وابستہ بھارتی شہری نتیش کوشل عرف ’لالا‘ کو اپنی ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ قتل، اغوا اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب نتیش کوشل کی گرفتاری کے لیے امریکی حکام نے بڑے پیمانے پر کارروائی تیز کر دی ہے۔

18 جون کو لوہا گڑھ قلعے کے قریب کیتن اگروال کی گہرائی میں گرنے سے موت ہوگئی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ سیا گوئل اور اس کے دوست چیتن چودھری کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں اس وقت 3 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اسٹاف نرس سرلا بھٹ کے اغوا، مبینہ تشدد اور قتل کے 1990 کے مقدمے میں 737 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ سرلا بھٹ کو 18 اپریل 1990 کو قتل کیا گیا تھا۔