Poisonous codeine syrup seized: سِمریا میں ’موت کے سوداگر‘ کا راج ختم، سنسان گھر سے 42 پیٹیاں زہریلا سیرپ برآمد!
جھارکھنڈ کے چترا ضلع کے سمریا میں انتظامیہ نے ممنوعہ کوڈین کف سیرپ کی بڑی کھیپ برآمد کر کے منشیات کے کاروبار کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سنسان گھر سے 42 پیٹیاں ضبط کی گئیں، جس سے بین الریاستی اسمگلنگ گینگ کے ملوث ہونے کا خدشہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔
Up codeine syrup illegal sale fir on 19 firms: یوپی میں دوا کے نام پر فروخت ہو رہا تھا زہر! بغیر دستاویز کوڈین سیرپ فروخت کرنے والے 19 کمپنی مالکان پر ایف آئی آر، اب تک مجموعی طور پر 87 مقدمات درج
اتر پردیش فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوڈین والی کف سیرپ اور منشیات کی فہرست میں شامل دواؤں کے ذخیرہ اور غیر قانونی فروخت کے معاملے میں وارانسی، سلطانپور، بھدوہی اور پریاگ راج کی 19 میڈیسن فرموں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
Centre to bring law for drugs and cosmetics: نقلی اور ناقص ادویات بنانے والوں کے خلاف مرکز براہِ راست کارروائی کر سکے گا؟نیا قانون کیا ہے — جانیں کیسے کسا جائے گا شکنجہ
وزارت صحت میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس میں بھارت کے ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی نے ’دوائیں، طبی آلات اور کاسمیٹکس ایکٹ 2025‘ کے مسودے کو پیش کیا۔
WHO Coldrif Cough Syrup Case: ’’یہ سیرپ نہیں زہر ہے‘‘ ڈبلیو ایچ او نے کولڈریف معاملے کے بعد تین کمپنیوں کو دی سخت وارننگ
رائٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سری سن فارما سے کولڈریف سیرپ، ریڈنیکس فارما کی ریسپ فریش ٹی آر اور شیپ فارما کی ریلیف سیرپ کے مخصوص بیچ کی پہچان کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ سیرپ صحت کے لیے خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔
Cough Syrup Deaths: کھانسی کےسیرپ سے بچوں کی اموات پر ڈبلیو ایچ او کا اظہار تشویش، پوچھا کیا یہ دوسرے ممالک کو بھی کیا ایکسپورٹ؟
ڈبلیو ایچ او نے بھی اس معاملے میں ایکشن لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے حکام نے بھارتی حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا یہ خطرناک سیرپ بیرون ملک برآمد کیے گئے ہیں؟
Coldrif syrup deaths ranganathan arrested: ’کولڈرف‘ کف سیرپ کے استعمال سے 20 بچوں کی موت، شریسن میڈیکلز کے مالک رنگناتھن حراست میں
مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پر جان لیوا ’کولڈرف‘ کف سیرپ کے استعمال سے 20 بچوں کی موت کے معاملے میں پولیس نے شریسن میڈیکلز کے مالک رنگناتھن کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔
Took a loan for treatment, yet couldn’t save his son’s life: ’قرض لیکر کرایا علاج، پھر بھی نہیں بچی بیٹے زندگی‘، چھندواڑا میں کف سیرپ سے ہلاک ہونے والے معصوم بچے کے والد کا رو رو کر برا حال
متاثرہ کے والد نے بتایا کہ 10 اکتوبر اسید کی سالگرہ تھی۔ اس کے علاج میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ ہو گئے۔ علاج کے لیے انہیں اپنا آٹو رکشہ تک فروخت کرنا پڑ گیا۔ اس کے باوجود وہ اپنے بیٹے کی جان نہ بچا سکے۔ اسید کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے کولڈریٖف سیرپ تجویز کی تھی۔ اسید کی والدہ اور دادی اب بھی غم سے نڈھال ہیں۔ خاندان بھر میں جہاں خوشی ہونی تھی، اب وہاں ماتم ہے۔
Nine Children die in Madhya Pradesh and Rajasthan after taken Cough Syrup: مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ سے 9 بچوں کی موت، حکومت نے اس کمپنی کی 19 ادویات پر عائد کی پابندی
مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کف سیرپ سے 12 بچوں کی موت نے پورے ملک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس حادثے کے بعد راجستھان حکومت نے جے پور میں واقع کیسنز فارما کی 19 ادویات پر پابندی لگا دی ہے۔
India made cough syrup: ازبکستان میں ہندوستانی کھانسی کے شربت کے استعمال پر ڈبلیو ایچ او کا الرٹ
بی بی سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ، "اس میں کہا گیا ہےکہ غیر معیاری مصنوعات غیر محفوظ ہیں اور ان کا استعمال، خاص طور پر بچوں میں، سنگین اثرات یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔





