Delhi Congress: دہلی کانگریس کو جلد مل سکتا ہے اپنا نیا صدر، یہ 2 نام دوڑ میں سب سے آگے
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، “دہلی کانگریس صدر کے عہدے کے لیے دیویندر یادو اور ارویندر سنگھ لولی کے نام زیر بحث ہیں۔ جہاں زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ یادو ڈی پی سی سی کی قیادت کریں، دہلی یونٹ کا ایک حصہ لولی کا نام بھی تجویز کر رہا ہے۔
Congress News: پی ایم مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے اجے رائے بنے یوپی کانگریس کے نئے صدر، برجلال کھابری ہٹائے گئے
سال 2009 میں اجے رائے مبینہ طور پر وارانسی سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔ تاہم بی جے پی نے پارٹی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی کو ٹکٹ دیا، جس کے بعد انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور جوشی کے خلاف سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا
Probe agency challenges anticipatory bail to Robert Vadra: ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا، شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔
Rahul Gandhi Ladakh Visit:راہل گاندھی آج لداخ کے دورے پرجا سکتے ہیں، کئی پروگرام میں کرسکتے ہیں شرکت؟
اس سال جنوری میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی جموں اور سری نگر پہنچے تھے۔ انہوں نے اس سال فروری میں جموں اور سری نگر کا ذاتی دورہ کیا، لیکن لداخ نہیں جا سکے۔
Chhattisgarh Politics: کانگریس لیڈر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کا کریں گے دورہ، مہاسمند ضلع میں ہونے والے پروگرام میں کریں گے شرکت
رائے پور ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ 20 اگست کو ہماری راجیو گاندھی کسان نیا یوجنا اور بے زمین دیہی مزدور انصاف یوجنا کے تحت فنڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام مہاسمند ضلع میں کیا جائے گا۔
CM Bhupesh Baghel: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا بی جے پی پر نشانہ،اقربا پروری بد عنوانی سمیت کئی الزامات کئے عائد
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بدعنوانی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لوگ اقربا پروری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ بستر سے لے کر ملک کے مرکزی وزیر سے لے کر چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ تک سیاست میں خاندان پرستی کو بڑھاوا دیتے رہے ہیں
Congress cites CAG findings to accuse Modi govt of 7 scams: سی اے جی کی رپورٹ میں سات بڑے گھوٹالوں کا ہوا انکشاف،ہر گھوٹالے کی تفصیل جان کر حیران رہ جائیں گے آپ
شرینٹ کے ذریعہ ذکر کردہ سات "گھپلے" میں سے آخری ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈسے متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ایچ اے ایل کو انجن کے ناقص ڈیزائن کے باوجود کام دیا گیا جس کی وجہ سے 154 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ان تمام گھوٹالوں اور سوالوں پر سرکار کی خاموشی بتاتی ہے کہ یہ سب سرکار کے اشارے پر ہورہا تھا۔
Chhattisgarh Politics: انتخابی سال میں تیسری بار دورہ کریں گے اروند کیجریوال، رائے پور میں ہوگی ورکرز کانفرنس
ادھر اروند کیجریوال کی چھتیس گڑھ دورہ سے قبل ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 19 اگست کو رائے پور آئیں گے۔ پارٹی ذرائع کی مانیں تو اروند کیجریوال کا چھتیس گڑھ کا دورہ طےہے
Congress will contest on all 7 seats in Delhi: انڈیا اتحاد میں انتشار کی چنگاری،دہلی میں ساتوں سیٹ پر اکیلے لڑنے کی کانگریس کررہی ہے تیاری
میٹنگ شروع ہونے سے قبل ایسا مانا جارہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے طریقہ کار پر بات ہوگی لیکن میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ سے نکل کر کانگریس رہنما الکا لامبا نے میٹنگ کے اندر کی خبر دی ۔
Bihar Congress called for meeting: بہار کانگریس کے تمام اراکین اسمبلی اور اراکین قانون ساز کونسل کو بلایا گیا دہلی، کل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ ہوگی میٹنگ
جھارکھنڈ سے کانگریس لیڈران میٹنگ کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے آج ہی جھارکھنڈ کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جب کہ بہار کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کل یعنی جمعرات کے روز ہونے والی ہے۔





