Karnataka MLA Vinay Kulkarni Disqualified: یوگیش گوڑا قتل کیس: عمر قید کے بعد رکنیت بھی ختم… کانگریس ایم ایل اے ونے کلکرنی نااہل قرار
یہ معاملہ 2016 میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز قتل سے جڑا ہے، جس میں بی جے پی کے ضلعی پنچایت رکن یوگیش گوڑا کو دھارواڑ میں ان کے اپنے جم کے اندر تیز دھار ہتھیاروں سے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کیس میں عدالت نے کلکرنی سمیت 17 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ایک پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔





